تبادلۂ خیال:جہاں داد منظر القادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Jahandad Manzar ul Qadri.jpg

جہاں داد منظر القادری


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

جہانداد منظؔر القادری ،بتاریخ 14 مئی 1985باب المدینہ کراچی کے ضلع ملیر میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تعلیم ہیپی ہوم گرامر اسکول جبکہ سیکینڈری تعلیم گرین لینڈ پبلک ہائی اسکول سے حاصل کی۔ بعد ازاں پی –ای –سی-ایچ –ایس ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے انٹر میڈیٹ اور جامعہ کراچی سے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکلنالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے اوائل سے ہی گھر کی فضاؤں کو درود و سلام سے معطر پایا جس کی وجہ سے نعت خوانی کی شوق کو جلا ملی۔باقائدہ نعت خوانی کی سب سے پہلی محرک والدہ صاحبہ بنیں کہ جن کی زیرِ نگرانی کم و بیش 6 سال کی ہی عمر سے اسکول اور علاقائی سطح پر محافل میں بطور کمسن ثنا خواں شرکت کرنے لگے۔ جیسا کہ اپنے ہی ایک شعر میں اپنی اس کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ۔


یہ ہی پہلا سبق ماں باپ نے تجھ کو دیا منظر


محمد ہی مطافِ دو جہاں ہے کعبہء جاں ہے


یہ ان کا ایقان ہے کہ نعت خوانی ہو یا نعت گوئی محض اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے اذن و عطاسے ہی ممکن ہے ۔ پہلی نعت اکتوبر 2017 میں بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ سے عطا ہوئی۔ تب سےہی بحیثیت ایک شا گرد ،شاعرِ ندرت مقصود علی شاہ صاحب کے زیرِ سرپرستی نعت گوئی کا سفر جاری و ساری ہے۔ محض دو سالہ سفرِ نعت گوئی میں قبلہ مقصود علی شاہ کے سایہء شفقت انکی نعت گوئی میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

مجموعہ ءِ نعت[ماخذ میں ترمیم کریں]


پیشہ وارانہ زندگی[ماخذ میں ترمیم کریں]

2008 میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ایک بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین سے بحیثیت مینیجر کیا ۔۔۔۔۔ بعد ازاں دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے گزشتہ چند برسوں سے کراچی کے ایک ادارے میں بحیثیت مینیجر پروڈکشن منسلک ہیں۔


نمونہ ء کلام[ماخذ میں ترمیم کریں]

مطلعِ نعت ہے سب زورِ بیاں ہے خاموش[ماخذ میں ترمیم کریں]

مطلعِ نعت ہے سب زورِ بیاں ہے خاموش

دل دھڑکتا ہی نہیں اور زباں ہے خاموش


نامہء زیست خسارہ ہی خسارہ تھا مگر

روبرو آپ کے ہر ایک زیاں ہے خاموش


جوشِ رحمت ہے نرالا سرِ محشر ان کا

جائے وحشت میں جہاں جسمِ اماں ہے خاموش


جب سے دیکھا ہے ترے گنبدِ اخضر کو شہا

آنکھ پتھرا سی گئی سارا سماں ہے خاموش


غرفہء ہجر میں ہو نور کی بارش آقا

ساتھ میرے یہ مرا ہجر مکاں ہے خاموش


نوری پیزاروں تلے آ کے فروزاں جو ہوئی

دیکھ کر خاکِ حرم فرشِ جناں ہے خاموش


اڑتا پھرتا تھا یہ دل برگِ بریدہ کی طرح

مزرعِ دل پہ کھلی نعت خزاں ہے خاموش


مدحتِ حسنِ مکمل میں قلم خم ہے مرا

نعت کہنے سے ہی یہ قلبِ تپاں ہے خاموش


بابِ مدحت پہ یہ منؔظر ہے کھڑا کاسہ بکف

سر خمیدہ یہ ترا عرض کناں ہے خاموش


مزید دیکھیے[ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات