اگست 2020-44ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 44 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ ، لاہور کے زیرِ اہتمام 44ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت 9 اگست 2020 بروز اتوار لائبریری کے نوجوان رُکن محمد حمزہ رانا کی رہائش گاہ(راجا کالونی شاہدرہ) پر منعقد ہوئی کورونا وائرس کے پیشِ نظر حکومتی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس ماہ بھی محفل میں حاضرین کی تعداد کو محدود رکھا گیا اور دیگر احباب اور وابستگانِ نعت کے لیئے یہ محفل نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج سے براہ راست نشر کی گئی ۔

مرحوم شعرائے کرام کو خراجِ عقیدت کے سلسلے میں اس ماہ نامور شاعر، نعتیہ مجموعہ "ثنا اور طرح کی" کے تخلیق کار جناب انجم رومانی(مرحوم) کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اس محفل کو انجم رومانی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی بنایا گیا اور اسی حوالے سے بزمِ انجم رومانی پاکستان کے صدر جناب ڈاکٹر محمد ابرار بطور مہمانِ اعزاز محفلِ پاک میں شریک ہوئے ۔ جن ثنا خواں حضرات نے انجم رومانی کے نعتیہ کلام پیش فرمائے اُن میں سید عرفان احمد نقوی، محمد یٰسین صابری، محمد نصیر احمد قادری اور محمد احمد رضا قادری کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔ رفیع الدین ذکی قریشی، ڈاکٹر ایوب ندیم، اسلم کمال اور ڈاکٹر عاشق رحیل نے ریکارڈڈ ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنے اپنے الفاظ اور انداز میں جناب انجم رومانی(مرحوم) کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور محفلِ کشورِ نعت کے مستقل مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد نے مختصراً انجم رومانی کی نعت گوئی پر اپنا اظہارِ خیال فرمایا جبکہ خصوصی طور پر تشریف لانے والے محترم ڈاکٹر محمد ابرار نے انجم رومانی کی شخصیت اور فن خصوصاً اُن کی نعت گوئی کے حوالے سے ایک مفصل اور جامع مضمون پیش فرمایا جس میں اُن کی حیات اور شعری سفر کے حوالے سے بھرپور روشنی ڈالی گئی ۔ آخر میں محمد احمد رضا قادری نے دعا فرمائی اور محفل کی تکمیل ہوئی ۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات