اپریل 2021 ـ 52 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Arsalan Arshad.jpg

رپورٹ : ارسلان ارشد

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعت لائبریری، شاہدرہ کی 52 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت لائبریری، شاہدرہ کے زیرِ اہتمام 52ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت کا انعقاد 11 اپریل 2021 کو کِیا گیا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے بنائے گئے حکومتی ایس او پیز پر عمل در آمد کرتے ہوئے محفل میں حآضرین کی تعداد کو محدود رکھا گیا جبکہ دیگر احباب کے لئے یہ محفل نعت لائبریری شاہدرہ کے فیس بُک پیج سے براہِ راست نشر کی گئی۔

اس محفل میں مرحوم شعرائے نعت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے کو ایک مرتبہ پھر بحال کِیا گیا اور اس سلسلے میں ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے مرحوم شاعر جناب سید منیر حسین شاہ المعروف گستاخ بخاری کو خراجِ عقیدت پیش کِیا گیا۔ جہاں گستاخ بخاری کے متعدد مجموعہ ہائے کلام شائع ہوئے وہیں اُنہیں ایک منفرد اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ اُن کے چار مختلف اصناف میں دیوان شائع ہوئے جس میں حمد، نعت، منقبت اور غزل کے دیوان شامل ہیں۔

محمدارسلان ارشد نے ابتدایہ میں گفتگو کرتے ہوئے گستاخ بخاری کے سفرِ نعت پر روشنی ڈالی اور اُن کی تمام کتب کا تعارف کروایا جس کے بعد نعت خواں حضرات نے گستاخ بخاری کے لکھے نعتیہ کلام پیش کیئے، مدحت سرائی کی سعادت حاصل کرنے والے ثنا خوانان میں محمد نصیر احمد قادری، محمد فرقان ارشد، محمد یٰسین نقشبندی، محمد اویس رضا صابری، محمد ذوالقرنین، محمد عبد اللہ رانا، محمد عرفان منیر اسراری، محمد ارسلان ارشد اور سید عرفان احمد نقوی شامل ہیں۔ سلسلہء نعت خوانی کے بعد درود و سلام پیش کیا گیا اور دعائے خیر کے ساتھ ہی یہ محفلِ پاک مکمل ہوئی۔


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات