"کبھی جالی کبھی گنبد کبھی مینار کے پاس ۔ ناظم بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ناظم بریلوی ==={{نعت}}=== کبھی جالی کبھی گنبد کبھی مینار کے پاس بیٹھ کر نعتیں لک...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 07:07، 13 مارچ 2018ء


شاعر: ناظم بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کبھی جالی کبھی گنبد کبھی مینار کے پاس

بیٹھ کر نعتیں لکھوں روضۂ سرکار کے پاس


کہکشاں یا مہ و خورشید ہوں آتے ہیں سبھی

نور لینے کے لیے مرکزِ انوار کے پاس


با ادب حور و ملک جن و بشر شاہ و گدا

ہاتھ پھیلائے کھڑے ہیں درِ سرکار کے پاس


آپ سخیوں کے سخی آپ ہی نبیوں کے نبی

جائیں کیوں چھوڑ کے در آپ کا اغیار کے پاس


ناز کس پر کروں اک آپ کی نسبت کے سوا

اور کیا ہے مرے سرکار گنہ گار کے پاس


کل خزانوں کا انھیں رب نے بنایا مالک

کیا کمی ہے کوئی بتلائے تو سرکار کے پاس


اپنے دامن میں جسے آقا چھپا لیں ناظؔم

کیسے جائے گا وہ محشر میں بھلا نار کے پاس


پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو المیزاب اویس

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت خوانی کے معروف کلام
نعت کائنات پر نئی شخصیات