وفورِ عشقِ پیمبر ہے کائنات مری ۔ عبد الرحمان واصف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:12، 24 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : عبد الرحمان واصف ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK


شاعر : عبد الرحمان واصف

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر : 17


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وفورِ عشقِ پیمبر ہے کائنات مری

اسی شعور سے بہتر ہے کائنات مری


میں خالی ہاتھ سہی، ان کا نام لیوا ہوں

مرے گمان سے بڑھ کر ہے کائنات مری


وہ ایک اسم ہے اسم ِ عظیم میرے لیے

اس ایک گُل سے معطر ہے کائنات مری


انہی کی بات مقدم ہے ساری باتوں پر

اور ان کا ذکر سراسر ہے کائنات مری


یہی درود مرے جسم کا تنفس ہے

یہ آستانہء اطہر ہے کائنات مری


نگاہ و دل میں دھڑکتا ہے شوق طیبہ کا

سو دو جہاں سے فزوں تر ہے کائنات مری

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام