مطافِ حرف از '''احمد رضا عطاری''' (لودھراں)

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Logo naat virsa.jpg


تحریر: احمد رضا عطاری

کتاب: مطاف حرف

شاعر : مقصود علی شاہ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

مطاف حرف ۔ از احمد رضا عطاری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لفظ نعت کے لغوی بحث کی تفصیل کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسکے اصطلاحی مفاہیم کو سمجھنے کی کوشش کی جائے تو اردو میں اس کا مفہوم صرف اور صرف نبی اکرم ﷺ کی منظوم مدح ، توصیف ، ستائش طے پاتی ہے۔

نعت کہنے کے لیے صرف اور صرف فنِ شاعری پہ عبور ہونا ہی لازم نہیں بلکہ اس سے اہم احساسات ، جذبات کا بہاٶ ، محبت کا والہانہ پن اور عقیدت کے نذرانے پیش کرنے کا مصمم ارادہ۔ان سب کی یکجائی کے بعد یہ نعت کہنا ناممکن نہیں رہتا۔کیونکہ محبت رسول ﷺ ہی وہ جذبہ ہے جس کی وجہ سے شرقی غربی ، عربی عجمی ، گورے کالے ، جامی و بوصیری ، رضا و تائب مدح سرا ہوئے۔

شعر کہنے کےلیےجسے شاعرانہ رویہ (Poetic approach) جس شاعر کو میسر آجاۓ تو وہ دنیاۓ سخن کے چرخ پہ چمکتے ماہ و اختر کی طرح نمایاں ہوجاتا ہے۔

مقصود علی شاہ صاحب نے شاعرانہ شخصیت پائی ہے۔ان کا شاعرانہ تشخص اور والہانہ عقیدت کو واضح کرنے کےلیے ایک شعر ہی کافی ہے۔


اس ایک در کا بنائے رکھا مجھے مقصود

غلام زادے کی نسبت میں کوئی خم نہیں ہے


بے پناہ عشق ، درِ رسول سے وابستگی اور والہانہ پن نے اس شاہ زادے کو دنیاۓ حرص و ہوس سے چھڑا کر ایک ہی در سے باندھے رکھا ہے اور اس غلامی میں کوئی کمی بھی نہیں آئی۔

آپ کے کلام میں بارہا دیکھے جانے والی نئی نئی ترکیبات انکی کلاموں کو باعثِ آفریں کلام بنا دیتی ہیں۔منفرد قوافی اور ردیف کو نعت میں برتنا ان کا ہی خاصہ ہے اور اس سے کلام وجد آفرین ہوجاتا اور قاری پہ خودبخود وجد طاری ہوجاتا ہے۔


گداۓ حرف کو انعام ہو ثناۓ شوق

حضور کاسہ بہ کف ہے میری نواۓ شوق


سلام عجز ، نگاہ حزیں ، دل مضطر

درِ کریم پہ حاضر ہیں سب گداۓ شوق


شعورِ ذات کی پھر سے کوئی سحر پھوٹے

ہے رتجگوں کے تصرف میں حراۓ شوق


منفرد قوافی کا استعمال تو مانو انکے ملکِ سخن کی باندی ہے۔


کبھی سنائوں گا آقا کو اپنا بردہ ء دل

سجا کے رکھتا ہوں میں شب بھر اپنا غرفہ ء دل


مرے خدا مجھے لکھنی ہے تیرے نور کی نعت

مرے خدا کوئی مجھ پر اتار صیغہ ء دل


بلاوا آنے میں تھوڑی سی دیر ہے مقصود

بسا لوں پہلو میں چھوٹا سا اک مدینہ ء دل


عہدِ حاضر میں نعتیہ شاعری کی طرف رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔مگر وہیں پہ چند ایسے شعرا کرام بھی ہیں جو دل و جان سے فروغِ نعت کےلیے پیش پیش ہیں۔


عہد حاضر کے شاعرِ ندرت کا مجموعہ ہاۓ نعت مطافِ حرف کے نام سے بہت جلد ہی شائع ہونے والا ہے اور دنیاۓ نعت کے بڑے بڑے مستند شعرا کو اس مجموعے کے شائع ہونے کا بڑی بےچینی سے انتظار ہے۔

یقیناً انکا مجموعہ مطافِ حرف چھپتے ہی یہ اقلیمِ سخن کی مسند پہ جلوہ آرا ہوجاۓ گا۔اور اس کے بعد ہم نعتیہ شاعری کے عہد مقصود میں داخل ہو چکے ہونگے۔ ان شاء اللہ عزوجل۔

شاہ صاحب کے نعتیہ مجموعہ پہ یہ اوپری کلمات لکھنا میرے لیے کسی بھی سعادت سے کم نہیں۔ایک نوآموز اور کم علم کےلیے اس سے بڑی خوشی اور سعادت کی بات کیا ہو سکتی ہے کہ بارگاہِ رسالت سے فیضیاب اور قادر الکلام شاعر کی نعوت کے اولین مجموعہ پہ مجھ ناچیز کا لکھنا یا میرے بیاں کا محتاج نہیں۔بہت ہی خوشی کا اور باعثِ مسرت لمحہ ہے کہ ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ منظرِ عام پہ آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔ناچیز دعا گو ہے کہ رب تعالی شاہ صاحب کی عمر اور توفیقات میں برکت عطا فرمائے اور انکی مدحتِ رسولﷺ قبول فرما کر انہیں دارین میں فلاح و ظفر کی دولت عطا فرمائے۔ساتھ ہی اس مجموعہ ء نعت کی تحسین سے لیکر اشاعت تک کے مراحل میں شامل تمام معزز لوگوں اور معزز شعرا کرام کو بطفیل سید الانبیاء ﷺ بہترین اجر عطا فرمائے اور اس مجموعہء نعت کو سندِ قبولیت عطا فرمائے اور حسنِ قبول عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الامین و شفیع المذنبین ﷺ

دعا گو

احمد رضا عطاری

لودھراں ، پنجاب ، پاکستان

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
کتابوں پر تبصرے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات