سعود عثمانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Saud Usmani.jpg


سعود عثمانی لاہور کے معروف شعراء میں سے ہیں ۔ نعت کہتے ہیں لیکن ڈرتے ڈرتے ۔ آپ لکھتے ہیں


میں نعت کہتا ہوں اور دل میں ڈرتا رہتا ہوں

کہیں گرفت کسی بات پر نہ ہوجائے



6 دسمبر1958ء کو لاہور میں آنکھ کھولنے والے سعودعثمانی تین بھائی ، تین بہنوں میں پانچویں نمبرپر ہیں۔ انھوں نے اسلامیہ کالج سول لائنز سے بی ایس سی کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بزنس ایجوکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

شاعری اور نعت گوئی

ان کے والد زکی کیفی میر، غالب، اصغرگونڈوی، جگر مراد آبادی اور فانی بدایونی کو پسند کرتے تھے، اس لیے ان کے زیراثر شروع شروع میں انھی شاعروں کو زیادہ توجہ سے پڑھا۔ بعدازاں داغ، مومن اور آتش کی شاعری کا مطالعہ کیا۔ جدید شاعروں کو بھی ڈوب کرپڑھا اور معاصر شاعری سے بھی اعتنا کیا لیکن کوشش کی کہ کسی کا بھی اثر شاعری پر نہ آئے۔ ان کے ضرب المثل نعتیہ اشعار دیکھیے

قبول ِ خاطر ِ آقا اگر نہ ہوجائے

وہ نعت کیا جو وہاں معتبر نہ ہو جائے


شاعری کی نماز پڑھتے ہوئے

نعت کہنا ہے قبلہ رو رہنا


حمدیہ و نعتیہ کلام

مزید دیکھیے

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ