نورین طلعت عروبہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naureen Talat Arooba.jpg

نورین طلعت عروبہ

صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعرہ


ایک وقت تھا کہ راولپنڈی کی علمی، ادبی اور صحافتی دنیا میں انوار فیروز مرحوم کی حکمرانی تھی۔ اور شعر و ادب کی ریاست میں اُن کے نام اور فن کے ڈنکے بجتے تھے۔ نورین طلعت عروبہ انوار فیروز کی بیٹی ہیں اور تخلیق کے میدان میں اپنے عظیم باپ کی صحیح وارث۔ شعر و ادب اور صحافت کے ساتھ ساتھ نورین نے بچپن سے اپنے گھر میں جو پاکیزہ ماحول دیکھا وہ عشقِ رسولؐ سے منسوب تھا۔ عشقِ رسولؐ کی وارفتگی جو کبھی نورین کی ماں کے ہونٹوں سے درودِ پاک بن کر نکلتی تھی۔ عشقِ رسولؐ کی وارفتگی کی وہی میراث نورین تک پہنچتے پہنچتے نعتیہ اشعار میں بدل گئی اور پھر نورین نے محبتِ رسولؐ میں ڈوبی ہوئی ایسی ایسی نعتیں کہیں کہ جنہیں سُن اور پڑھ کر زبان ہی نہیں دل بھی پکار اُٹھتا ہے، سبحان اللہ۔ <ref> گنبد سبز کے اطراف میں اڑتا ہوا دل ۔ آصف بھلی کا نورین طلعت عروبہ پر مضمون </ref>

مجموعہِ ہائے کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حمدیہ مجموعہ: "ربنا" (صدارتی ایوارڈ یافتہ)

نعتیہ مجموعہ: "حاضری"( صدارتی ایوارڈ یافتہ)

نعتیہ مجموعہ: "زہے مقدر" (صدارتی ایوارڈ یافتہ)

نعتیہ مجموعہ: "مستحب" (زیرِ طباعت)

نعتیہ مجموعہ: "گلِ مراد" (زیرِ طباعت)


نمونہ ء کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دف بجاتی لڑکیوں میں کاش میں ہوتی کہیں

اور بس تکتی چلی جاتی میں روئے مصطفی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مدینہ تیری فضاوں کی دھول ہو جانا

ترے چمن کی بہاروں کا پھول ہو جانا

میں چاہتی ہوں در ِ مصطفی سے مس ہوکر

کسی دعا کی طرح سے قبول ہو جانا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


دھوپ میں جونہی پڑھا میں نے درود ِ پاک کو

ایک پیارا ہاتھ مجھ کو سائباں تک لے گیا


کچھ مکمل نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات
نئے صفحات