شاکر القادری

"نعت کائنات" سے
(سید شاکر القادری سے پلٹایا گیا)

This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

سید شاکر القادری کا تعلق اٹک، پاکستان سے ہے۔آپ خدمتِ نعت میں پیش یپش ہیں اور "نعت کائنات کے مدیران میں سے ہیں

اصل نام سید ابرار حسین گیلانی ہے۔ قلمی نام شاکر القادری ہے اور شاکر تخلص کرتے ہیں۔ 1960ء میں پنجاب کے شہر اٹک میں گیلانی سادات کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ والد بزرگوار سید محمدسلیمان شاہ گیلانی منشی فاضل اور ادیب فاضل تھے۔ خطاطی، مصوری، نقاشی اور آئنہ سازی کو ذریعہ معاش کے طور پر اختیار کر رکھا تھا . بعد میں ترک دنیا کر کے عبادات و ریاضات میں مشعول ہوگئے۔ سلسلہ چشتیہ سے تعلق رکھتے تھے اور تمام عمرتبلیغ و ارشاد کا فریضہ انجام دیتے رہے۔شاکرالقادری نے اتبدائی تعلیم اٹک میں ہی حاصل کی لائبریری سائنس میں گریجویشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا اور ضلع کونسل اٹک میں بطور کتاب دار ۳۴ سال تک خدمات انجام دینے کے بعد اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ خطاطی کا شوق شاکر القادری کو وراثت میں ملا اور انہوں نے اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اردو ٹائپو گرافی اور فونٹ سازی میں قابل قدر خدمات انجام دیں جس پر انہیں اکادمی ادبیات اور اردو ویب کی جانب سے نقد انعام اور اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے مختلف سافٹ ویئرز کو مقامیانے اور اردو زبان میں ان کا ترجمہ کرنے میں بھی قابل قدر کام کیا۔ شاکرالقادری اردو ،فارسی اور پشتو پر یکساں مہارت رکھتے ہیں اردو اور فارسی کے خوش گو شاعر ہیں ۔ شاکر القادری سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں اپنے والد کے حلقہ بگوش ہیں اورانہی سے اجازت و خلافت حاصل کی ۔شاکرالقادری کی علمی ، دینی اور ادبی خدمات کو قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ نعت کے حوالے سے بات کی جائے تو شاکر القادری فروغ ِ نعت کو زندگی کا مشن بنانے والے استاد نعت گو شاعر، نقاد اور محقق ہیں۔ تا حال اٹک میں مقیم اور عالمی سطح پر فروغ نعت میں مصروفِ عمل ہیں ۔


خدمات[ترمیم]

  • ماہنامہ ن والقلم کا اجرا
  • سادات مدرسۃ الاسلام کا قیام
  • alqlm.org کا کا قیام [1]
  • faroghenaat.org کا قیام [2]
  • فیس بک پر "فروغ نعت "[3] گروپ کا قیام
  • اردو زبان میں بے شمار نستعلیق، نسخ اور آرائشی فونٹس (خطوط) تیار کیے اور عوامی استفادہ کے لیے مفت ریلیز کیئے جن میں سب سے مشہور اور اہم " القلم تاج نستعلیق فونٹ " ہے ۔

اعزازت[ترمیم]

  • مدیر "نعت کائنات "

تصانیف[ترمیم]

مجموعہ ِ ہائے نعت[ترمیم]

چراغ، 2016 ء نعتیہ مجموعہ

دیگر کتب[ترمیم]

مبادیات اسلام : (دس سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے اسلامی نصاب سوالاً جواباً)

عکس رخ یار : رباعیات عمر خیام کا منظوم اردوترجمہ

جوامع الکلم : (چالیس احادیث نبوی کے فارسی منظوم ترجمہ پر مبنی ایک خطی نسخہ کی تدوین ۔ اور اردو منظوم ترجمہ مع تخریج احادیث و راویان حدیث کے مختصر حالات)

تحریر الشھادتین : (شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی کے عربی رسالہ ”سرالشھادتین“ کی فارسی شرح ”تحریرالشہادتین“ از مولانا سلامت اللہ کانپوری کا اردو ترجمہ، تبویب، تخریج اور تحشیہ)

چشمہء فیض: (سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کا منظوم اردو شجرہ)

برق بیتاب : (ڈاکٹر غلام جیلانی برقی کا کلام، مقدمہ ترتیب و تدوین)

دستیاب مضامین[ترمیم]

غیر مسلم شعراء کا نعت گوئی میں حصہ

شاعری[ترمیم]

نمونہ ء کلام[ترمیم]

نورِ حق نے اس طرح پیکر سنوارا نور کا

عقیدتوں کے مدینے کا تاجدار درود [4]

کچھ ایسی لطف و کرم کی ہوا چلی تازہ [5]

نعت کائنات میں معاونت[ترمیم]

زیر ادارت صفحات[ترمیم]

غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

نئے صفحات[ترمیم]

غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

صفحات میں معاونت[ترمیم]

نعت کائنات میں صفحہ تشکیل دینے کا طریقہ کار


مزید دیکھیے[ترمیم]

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

حواشی و حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.alqlm.org
  2. http://www.faroghenaat.org
  3. https://web.facebook.com/groups/faroghenaat/
  4. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000
  5. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000