"جاءُوک ۔ ثاقب علوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 21: سطر 21:


* [[جاءوک ۔ میخانہ ءِ کیف و مستی از عباس عدیم قریشی ۔ ثاقب علوی کی کتاب جاءوک پر تبصرہ | جاءوک ۔ میخانہ ءِ کیف و مستی ۔  عباس عدیم قریشی ]]
* [[جاءوک ۔ میخانہ ءِ کیف و مستی از عباس عدیم قریشی ۔ ثاقب علوی کی کتاب جاءوک پر تبصرہ | جاءوک ۔ میخانہ ءِ کیف و مستی ۔  عباس عدیم قریشی ]]
* [[ جمال حرم ۔ حنیف نازش ۔ ثاقب علوی کی کتاب جاءوک  پر تبصرہ |  جمال حرم ۔ حنیف نازش ]]


=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===

نسخہ بمطابق 10:07، 7 اگست 2018ء

JAAOOKA.jpg

نام کتاب: جاءوک

شاعر : ثاقب علوی

اشاعت : اگست 2018


"جاءوک" میں چار حمدیں اور سڑسٹھ 67 نعتیں اور ایک سلام ہے۔ "جاءوک"کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود تمام تر نعتیہ کلام مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف میں کہا گیا۔ اس کتاب میں حاضری و حضوری کی خاص کیفیات اور مسجد نبوی کے نور بار مناظر جا بجا بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مدینہ منورہ کی روح پرور فضائوں میں سانس لیتے ہوئے کہا گیا یہ کلام اپنے اندر انھی فضائوں کو سمیٹے ہوئے فیوض و برکاتِ مدینہ بکھیرتا ہوا نظر آتا ہے۔ مدینہ منورہ سے محبت کرنے والا مدینہ منورہ سے دور رہ کر جن کیفیات سے دوچار ہونے اور اس درِ دولت پر حاضر ہو کر راحت و تسکین کی جو دولت میسر آتی ہےاس پر اظہارِ تشکر کے مضامین کثرت سے ملتی ہے ۔ "جاءوک" کا کو مسافر کی سفر کی صعوبتوں کے بعد منزل آشنا ہونے پر سرور آور کیفیات کا خزانہ بھی کہا جا سکتا ہے ۔ ثاقب علوی نے جہاں شوق ِ حاضری ، سفرِ مدینہ ، حاضری ءِ دربار ِ رسالت کے لمحات کی لفظی تصویر کشی کی ہے وہاں اس سفر کے رخصت ِ مدینہ منورہ کے جاں سوز و دل پارہ کر دینے والے مناظر بھی پیش کیے ہیں۔ وصال کے بعد پیش آنے والے لمحاتِ ہجر و فراق کی کیفیات بھی اپنے دامن میں ایک جہانِ آہ و کرب لیے ہوتی ہیں۔ "جاءوک" کے وہ اشعار جن میں یہ کیفیات بیان کی گئی ہیں حقیقتاً درد و سوز سے بھر پور ہیں۔

"جاءوک" میں شامل کلام چونکہ مدینہ منورہ میں بارگاہِ مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم میں حاضری کے دوران کہا گیا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ لج پال سامنے ہوں اور زبان پر مدعا نہ آئے ۔ چنانچہ گاہے گاہے اس بارگاہِ ناز میں معروضات و گزارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ ان گزارشات میں داخلی و خارجی کیفیات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امتِ مرحومہ کی زبوں حالی اور اس کے تدارک کی معروضات نظر آتی ہیں ۔

الغرض "جاءوک" عصرِ حاضر میں کہی جانے والی نعت کے تمام تر تقاضے پورے کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔

جاءوک کی تقاریظ

مزید دیکھیے

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659