جاءُوک ۔ ثاقب علوی

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

JAAOOKA.jpg

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

نام کتاب: جاءُوک

شاعر : ثاقب علوی

اشاعت : اگست 2018

تعارف[ترمیم]

"جاءوک" میں چار حمدیں اور سڑسٹھ 67 نعتیں اور ایک سلام ہے۔ "جاءوک"کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود تمام تر نعتیہ کلام مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف میں کہا گیا۔ اس کتاب میں حاضری و حضوری کی خاص کیفیات اور مسجد نبوی کے نور بار مناظر جا بجا بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مدینہ منورہ کی روح پرور فضائوں میں سانس لیتے ہوئے کہا گیا یہ کلام اپنے اندر انھی فضائوں کو سمیٹے ہوئے فیوض و برکاتِ مدینہ بکھیرتا ہوا نظر آتا ہے۔ مدینہ منورہ سے محبت کرنے والا مدینہ منورہ سے دور رہ کر جن کیفیات سے دوچار ہونے اور اس درِ دولت پر حاضر ہو کر راحت و تسکین کی جو دولت میسر آتی ہےاس پر اظہارِ تشکر کے مضامین کثرت سے ملتی ہے ۔ "جاءوک" کا کو مسافر کی سفر کی صعوبتوں کے بعد منزل آشنا ہونے پر سرور آور کیفیات کا خزانہ بھی کہا جا سکتا ہے ۔ ثاقب علوی نے جہاں شوق ِ حاضری ، سفرِ مدینہ ، حاضری ءِ دربار ِ رسالت کے لمحات کی لفظی تصویر کشی کی ہے وہاں اس سفر کے رخصت ِ مدینہ منورہ کے جاں سوز و دل پارہ کر دینے والے مناظر بھی پیش کیے ہیں۔ وصال کے بعد پیش آنے والے لمحاتِ ہجر و فراق کی کیفیات بھی اپنے دامن میں ایک جہانِ آہ و کرب لیے ہوتی ہیں۔ "جاءوک" کے وہ اشعار جن میں یہ کیفیات بیان کی گئی ہیں حقیقتاً درد و سوز سے بھر پور ہیں۔

"جاءوک" میں شامل کلام چونکہ مدینہ منورہ میں بارگاہِ مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم میں حاضری کے دوران کہا گیا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ لج پال سامنے ہوں اور زبان پر مدعا نہ آئے ۔ چنانچہ گاہے گاہے اس بارگاہِ ناز میں معروضات و گزارشات بھی پیش کی گئی ہیں۔ ان گزارشات میں داخلی و خارجی کیفیات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امتِ مرحومہ کی زبوں حالی اور اس کے تدارک کی معروضات نظر آتی ہیں ۔

الغرض "جاءوک" عصرِ حاضر میں کہی جانے والی نعت کے تمام تر تقاضے پورے کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔

جاءوک پر آراء[ترمیم]

عباس عدیم قریشی[ترمیم]

جاءوک ۔ میخانہ ءِ کیف و مستی ۔ عباس عدیم قریشی

"ڈاکٹر ثاقبؔ علوی کی نعت گوئی میں نعت اور لوازماتِ نعت کے سارے ہی رنگ نمایاں ہیں۔ ہجر و فراق کی ٹیسیں بھی ہیں، حاضری و حضوری کے کیف بھی، عشقِ رسولﷺ میں جذبۂ فنابھی ہے اور نازشِ نسبتِ اقدس کی غنا بھی، داخلی جذبات کا بحرِ بے کراں بھی ہے اور خارجی صدمات پر اشکوں کی جوئے رواں بھی۔ وہ تمام داخلی و خارجی احساسات کو شعروں میں تصویر کرکے اپنے ملجا و ماویٰ، دستگیرِ بے کساں، شفیعِ عاصیاں، محمودِ کن فکاں، محبوبِ انس و جاںﷺ کی بارگاہِ اقدس میں پیش کر رہے ہیں۔"

حنیف نازش[ترمیم]

جمال حرم ۔ حنیف نازش

"اس کتاب کے مطالعہ سے یہ بات کھل کر سامنے آجاتی ہے کہ انھوں نے خیالِ حرم سے جمالِ حرم تک کا فاصلہ اس وارفتگی سے طے کیا ہے کہ خصالِ حرم، بلالِ حرم ، ہلالِ حرم، نوالِ حرم، کمالِ حرم اور اذنِ سوالِ حرم جیسے بے شمار ذائقے زبانِ روح سے نہ صرف چکھے بلکہ حیرت کی بات ہے کہ انھیں اپنے قلمِ خاص سے قرطاسِ التماس پر منتقل کرنے کی مشکل منزل بھی بفیضِ قربِ مصطفیﷺ سر کر لی۔پوری کتاب چونکہ مدینہ عالیہ کے پر نور ماحول میں تحریر ہوئی اس لیے اُس ’’خنک شہرے کہ آنجا دلبر است‘‘ کی تصویریں جابجا اس مجموعہ کی زینت ہیں"

امجد رازی[ترمیم]

ڈاکٹر ثاقب علوی ۔ چرخ ِ نعت کا ابر ِ فصاحت

ڈاکٹر ثاقبؔ علوی کا شمار اساتذہء فن میں ہوتا ہے۔ کیفیاتِ نشاط و حزن کی دل آویز اثر پذیری ایک طرف ان کی فکرِ رسا، جودتِ طبع اور تخیل کی بلند پروازی نے تشبیہات و تمثیلات اور استعارات کے ایسے شہکار پیش کیے ہیں جو ایوانِ شعر و سخن کی آرائش و زیبائش کے لیے درجۂ لزومیت کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ایک وسیع المطالعہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ کہنہ مشق شاعر ہیں۔ تخلیقِ شعر سے قطع نظر نقدِ شعری اور تحقیقِ ادبی سے بھی انھیں بہت گہرا تعلق حاصل ہے۔ شاعری کے ساتھ ساتھ تحقیق و تنقید میں بھی ایسے نقوشِ حیرت ثبت کیے ہیں جو ادبی تاریخ کا جزوِ دوام ثابت ہوں گے۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

تازہ مطبوعات

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نعت کائنات پر نئے صفحات
Naat Library Shahdara 2.jpg یہ نعت لائبریری لاہور کی دوسری بڑی جبکہ علاقہ شاہدرہ میں انفرادیت کی حامل پہلی لائبریری ہے مزید دیکھیے
Akhtar Raza Khan brailvi.jpg احمد رضا خان بریلوی کے نعت گو پڑپوتے اختر رضا خان بریلوی اس سال ہم سے بچھڑ گئے ۔ مزید دیکھیے
Muhammad Ali Zahoori.jpg لیجنڈری نعت خواں محمد علی ظہوری کے بارے مزید معلومات کا اضافہ ۔ مزید دیکھیے
Najma Shaheen Khosa.jpg نسائی ادب میں ڈیرہ غازی خان کی نمائندہ آواز ڈاکٹر نجمہ شاہین کی نعتیہ شاعری مزید دیکھیے
Hanif Nazish.jpg ڈاکٹر ثاقب علوی کے نئے نعتیہ مجموعے جاءُوک پر حنیف نازش کی تقریظ ۔ مزید دیکھیے
Amjad islam amjad.jpg احمد ندیم قاسمی کی پیدائش کے صد سالہ جشن پر مجلے "مدحت " میں چھپنے والی تحریروں پر امجد اسلام امجد کا تبصرہ ۔ مزید دیکھیے
Gujrat.jpg شیر شاہ سوری کے زمانے میں تشکیل پانے والا شہر گجرات پاکستان کا اٹھارواں بڑا شہر ہے ۔ گجرات کا نعتیہ منظر نامہ مزید دیکھیے
Logo naat virsa.jpg 2017 میں نعت ورثہ نے بہترین نعت کی تلاش کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا۔ جس میں 161 شعراء ۔ مزید دیکھیے
Arooz.jpg پہلا سبق ۔ ہجا ۔ مبتدیان شاعری کے لیے بنیادی رموز سمجھنا اتنا مشکل بھی نہیں ۔ ۔ مزید دیکھیے
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
"نعت کائنات"پر موقر ادبی جریدوں کو آن لائن کیا جا رہا ہے ۔اپنے رسالے / جریدے کو آن لائن کرنے کے لیے رابطہ کیجئے ۔ دبستان نعت ۔ انڈیا کا تازہ شمارہ آن لائن پڑھیے ۔
"نعت کائنات : اس طرح کے بے شمار اہم صفحات کا زخیرہ ہے ۔ اگر آپ حمد و نعت کے حوالے سے کوئی سرگرمی کر رہے ہیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں ۔ مزید اہم صفحات دیکھیے