ثاقب علوی
ثاقب علوی کے قلمی نام سے لکھنے والے کامونکی کے معروف شاعر کا اصل نام "غلام رسول" اور ان کے والد کا نام صوفی عبدالرشید نقشبندی ہے ۔ آپ پی ایچ ڈی (تجدید و احیائے دین کا منہج اور عصری تقاضے) ہیں اور شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔
نعت گوئی کا سفر[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت گوئی کا شوق بچپن سے رہا ۔ میٹرک میں پہلی نعت کہی ۔ مبادیات نعت گوئی کے لیے حضرت علامہ حافظ محمود الحسن ذوقی مظفر نگری سے اکتسابِ فیض کیا ۔ پہلا مجموعہ نعت "صبغۃ اللہ" اردو زبان میں 2008ء میں شائع ہوا۔ اس پر صدارتی ایوارڈ ملا۔ دوسرا مجموعہ کلام پنجابی زبان میں " چانن چار چوفیرے" 2009ء میں شائع ہوا۔ اس پر قومی سیرت ایوارڈ اور صوبائی سیرت ایوارڈ ملا۔ تیسرا اردو نعتیہ مجموعہ کلام "نجمِ ثاقب" 2015ء میں اور چوتھا اردو نعتیہ مجموعہ کلام "جاءوک" جو 2018ء میں شائع ہوا ۔ " جاءوک "کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود تمام تر نعتیہ کلام مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف میں کہا گیا۔
خانیوال کے استاد نعت گو شاعر عباس عدیم قریشی ان کی کتاب جاءوک میں ان کے شاعری پر اس طرح اظہار خیال فرماتے ہیں
ڈاکٹر ثاقبؔ علوی صاحب نعتیہ ادب میں اپنے اسلوبِ نگارش، ثقاہتِ علمی، فنی گرفت اور مضامین کی گوناں گوں بوقلمونیوں کے ساتھ اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ لہٰذا مجموعی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب پورے شعور اور ادراک کی معراج پر نعت کہنے کا سلیقہ رکھتے ہیں اور اپنے ما فی الضمیر کو ابلاغ کی معراجِ مقصود تک پہنچانے کا قرینہ ان کے ہاں وفور کے ساتھ موجود ہے۔ بعض جگہوں پر نہ صرف ان کا فکری تنوع بلکہ قدرتِ کلام تحیر خیزنظر آتے ہیں۔
حمدیہ و نعتیہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
کسی کو ان سا ملا دائمی شباب کہاں ۔ ثاقب علوی
مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|