تینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


با اشتراک ادارہ دنیائے نعت اور چوپال پاکستان نعت فورم


محفلِ نعت حسن ابدال کا تینتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب سید نصرت بخاری
مہمان خصوصی : جناب محمد عارف قادری
میزبان : جناب ملک مبشر علی
نظامت  : ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
مقام : ڈیرہ ملک عبدالحمید سپرنگ روڈ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 25 اگست 2019 – بمطابق 23 ذی الحج 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں



اٹک سے جناب نصرت بخاری اور جناب حسین امجد ، کامرہ سے جناب حافظ عبدالغفار واجد ، واہ کینٹ سے جناب محمد عارف قادری اور جناب آصف قادری ، حسن ابدال سے جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب ہاشم علی ہمدم اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت تینتیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ادارہ دنیائے نعت اور ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ ذو القعدہ کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 25 اگست 2019 بمطابق 23 ذی الحج 1440 ھجری بروز اتوار ابدال میں جناب ملک مبشر علی کی میزبانی میں ڈیرہ ملک عبدالحمید کے سبزہ زار پر منعقد ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت اٹک سے تشریف لائے معروف شاعر جناب سید نصرت بخاری نے کی ۔ اس موقع پر واہ کینٹ سے جناب محمد عارف قادری مہمانِ خصوصی تھے ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال جناب حافظ عبد الغفار واجد نے کی ۔ تلاوت کی سعادت جناب آصف قادری نے حاصل کی ۔ محفل کے اختتام پر جناب عارف قادری نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر حال ہی میں وفات پانے والی جناب سید نصرت بخاری کی ہمشیرہ ، اٹک سے تعلق رکھنے والے ادیب جناب طاہر اسیر کی ایلیہ اور تمام حاضرینِ محفل اور امت کے فوت شدگان کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ صدرِ محفل نے اس موقع پر محفلِ نعت حسن ابدال کی ترویج و کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




سید نصرت بخاری ( صدرِ محفل )


"قیامت کے دن لکھی گئی نظم "

خدا نے لاج جو رکھی مری سرِ محشر

مرے زمانے کو حیرت تھی میری بخشش پر

کوئی کسی سے کہتا تھا کہ دیکھئے ادھر

اسے نہ دیکھا کسی نے کبھی خدا کے گھر

یہاں پہ بیٹھے ہوئے ہیں جناب مسند پر

اک اور جاننے والا بھی تھا بہت ششدر

وہ اس لئے کہ وہ رہتا تھا میرے ساتھ اکثر

اور ایک دشمنِ جاں کو بھی اختلاف ہوا

کہ یہ پلیدِ زمانہ تھا ، کیسے صاف ہوا ؟

وہی پکارا  ! پتا تو کرو یہ کیا ہے بات

جنابِ عالی کے دیکھے ہوئے ہیں معمولات

کہیں فریب سے آئے نہ ہوں یہ عالی جناب

وہاں بھی دنیا میں شہرت تھی ان کی خاصی خراب

چنانچہ ایک فرشتہ وہاں بلایا گیا

اور اس کے سامنے میرا سوال اٹھایا گیا

تو اُس نے اُن کو بتایا , قصیدہ گو ہے یہ

بہشت والے بھی سنتے تھے جس کو , وہ ہے یہ

رسولِ پاک کے یاروں کی بات لکھتا تھا

رسول زادی کی ہر دم صفات لکھتا تھا

حسن حسین کے نانا کی نعت لکھتا تھا

انہیں کے لطف و عنایت کی اس پہ بارش ہے

اسے نہ چھیڑیے اس کی بڑی سفارش ہے


عارف قادری ( مہمانِ خصوصی )


زباں پہ نعت کا نغمہ نہیں تو کچھ بھی نہیں

محبتِ شہِ بطحا نہیں تو کچھ بھی نہیں

بڑے بڑوں سے ترے جس قدر مراسم ہوں

شہِ امم سے علاقہ نہیں تو کچھ بھی نہیں

تُو ماہتابِ فلک سے بھی ہو کے آ جائے

قدومِ شاہ میں پہنچا نہیں تو کچھ بھی نہیں


ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفلِ نعت حسن ابدال )


بس ایک اسمِ محمد کو حرزِ جاں کیجئے

یہی وظیفہ ہے ہر رنج ہر بلا کے لئے



حسین امجد


میں دست بستہ درود و سلام بھیجتا ہوں

یہ اور بات کہ حسان ہو نہیں سکتا

قبول کر لیں مرے ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو

کہ شعر آپ کے شایان ہو نہیں سکتا



ہاشم علی ہمدم


خدا اپنی خدائی میں ، محمد مصطفائی میں

ہوئے بے مثل محبوب و محب اپنی اکائی میں

مجھے اذنِ سفر دیجے ، کوئی رختِ سفر دیجے

جیا جاتا نہیں آقا  ! مدینے کی جدائی میں




آصف قادری


تاجدارِ مرسلیں یا رحمت اللعالمیں  !

آپ سا کوئی نہیں یا رحمت اللعالمیں  !

اپنے آصف کو رہائی دیجیے آلام سے

رحمت اللعالمیں  ! یا رحمت اللعالمیں  !



ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


بھرپور ترے چرچے سے ہستی کا جریدہ

تُو گلشنِ ہستی کا ہے گُل ، گُل بھی چنیدہ

تُو آپ مثال اپنی ہے اے جانِ دوعالم !

آفاق میں تجھ سا کوئی دیدہ نہ شنیدہ

دانش  ! ہیں مدینے میں یہ آدابِ حضوری

ہو مُہر بہ لب ، سوز بہ دل ، اشک بہ دیدہ



حافظ عبدالغفار واجد ( ناظمِ مشاعرہ )


رب کی عطائے خاص ہے احسانِ نعت ہے

سو بار شکر ، مجھ کو بھی عرفانِ نعت ہے

یہ نام ، یہ مقام ، یہ عزت ، یہ آبرو

جو کچھ بھی میرے پاس ہے ، فیضانِ نعت ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات