بلال رشید

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


Bilal Rasheed.jpg


مطبوعات

متاع عاقبت | مرج البحرین | الا ھو

حمدیہ و نعتیہ شاعری

بلال رشید کی حمدیہ و نعتیہ شاعری

وفات

بلال رشید ایک طویل بیماری کے بعد 2018 کے ساتھ یعنی 31 دسمبر کو سفر ِ آخرت پر روانہ ہوگئے ۔ ان کی نماز جنازہ کے لیے "جی ٹن ٹو کی مارکیٹ اور نماز ِ عصر کے بعد کے مقام اور وقت منتخب کیا گیا ۔

مجید اختر, یو ایس اے

"ممتاز شاعرِ اہلبیت ع ” بلال رشید “ مسلسل بیماریوں کی تکالیف اٹھاتا رہا اور مودّت کے قیمتی موتی لُٹاتا رہا۔ صاحبان ِ مودّتِ رسول ص و آلِ رسول ع کیلئے یہ انتہاِئی افسوسناک خبرہے "

عقیل عباس جعفری، کراچی

"بے حد عمدہ شاعر اور محب محمد و آل محمد۔ اللہ تعالیٰ جوار معصومین میں جگہ عطا فرمائیں"

ذوالفقار علی دانش، واہ کینٹ

" بلال رشید سے میرا تعارف دو تین سال قبل فیس بک کے طرحی مشاعروں کے دوران ہوا بالخصوص فروغِ نعت کے نعتیہ مشاعروں میں ۔۔۔ زود گو تھے اور بالخصوص مناقب پر کافی اشعار مسلسل کہتے تھے جن میں ان کی عقیدت اور اہلِ بیت اور اکابرِ اسلام سے وابستگی واضح جھلکتی نظر آتی تھی ۔ ان کی طبیعت میں روانی بہت تھی ۔ سالِ گزشتہ غالباً ان کی حمد و نعت و مناقب پر کتاب بھی شائع ہوئی تھی ۔ باہمت انسان تھے ۔ اللہ حمد و نعت کی اس خدمت کے طفیل ان کی کامل مغفرت فرمائے اور ان کی آنے والی منازل آسان فرمائے ، آمین ثم آمین"

بابر علی اسد، اسلام آباد

" بہت بہت دکھ ہوا۔ ایک نیک دل صالح لڑکا جس نے اپنی مختصر عمر بیماری میں بسر کی مگر اللہ کریم نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام و اہل بیت سے محبت غریق رہا اور لاتعداد اشعار کہے جسکا قلم کبھی کسی اور موضوع سے آلودہ نہیں ہوا ۔گو اس سےمیری کبھی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئ مگر بہت عزیز تھا مجھے ۔اللہ کریم اس صالح نوجوان کی مغفرت فرماۓ اور ان کے نیک سیرت والد و بہنوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے"

محمد یونس تحسین، گوجرانوالہ

"انتہائی ہمت و حوصلے والا شخص تھا ۔۔۔ مالک اس پر کروڑہارحمتیں نچھاور فرمائے "

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات