اکتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:57، 2 ستمبر 2019ء از 103.255.6.80 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: link=ذوالفقار علی دانش|x300px {{بسم اللہ }} از ذوالفقار علی دانش معروف ادبی تنظیم چو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا اکتیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی :
میزبان : جناب ملک افتخار حسن
نظامت  : ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش
مقام : رہائشگاہ ملک ذوالفقار علی محلہ حطاراں حسن ابدال
تاریخ : ہفتہ 29 جون 2019 – بمطابق 25 شوال المکرم 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب عارف قادری اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت اکتیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ادارہ دنیائے نعت اور ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ شوال کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 29 جون 2019 بمطابق 25 شوال المکرم 1440 ھجری بروز ہفتہ حسن ابدال میں جناب ملک افتخار حسن کی میزبانی میں انکی آبائی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔ اس بابرکت محفل کی صدارت صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی ۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش کے حصے میں آئی ۔ تلاوت کی سعادت جناب عارف قادری اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت جناب محمد حطیم نے حاصل کی ۔ موسم کی شدت اور اچانک آنے والے طوفانِ باد وباراں کے باعث حسن ابدال شہر سے باہر سے صرف جناب عارف قادری شریکِ محفل یو سکے جو برستی بارش میں تشریف لائے جو یقیناً ان کی نعت سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے ۔ محفل کے اختتام پر جناب عارف قادری نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفل )


کس سے ممکن ہوا اوصافِ پیمبر لکھنا

بس میں انساں کے کہاں سوچ سے بڑھ کر لکھنا

ہو جو لکھنا شہِ کونین کی سیرت کا بیاں

چلتا پھرتا ہوا قرآن کا پیکر لکھنا

ایسا ہے اسوہِ سرکار پہ چلنا جیسے

اپنے ہی ہاتھ سے خود اپنا مقدر لکھنا


محمد عارف قادری






ڈاکٹر ذوالفقار دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


افکار لیے اُن سے تو افکار سلامت

معیار محمد ہیں تو معیار سلامت

تاحشر لٹاتا رہے عرفان کے موتی

تاحشر رہے آپ کا دربار سلامت

ہیں آپ ، ہمیں اپنی کوئی فکر نہیں ہے

اللہ رکھے آپ کو سرکار  ! سلامت

جو اسوہِ سرکارِ دوعالم سے لیا ہو

رہتا ہے زمانے میں وہ کردار سلامت

بڑھ جائے چمک دیدہِ بینا کی خدایا  !

رہ جائے کسی کا دلِ بیدار سلامت

کچھ خوفزدہ رنج و مصیبت سے نہیں میں

جب تک ہے مرا مونس و غمخوار سلامت

رہنا ہے اِنھیں تا بہ ابد یونہی درخشاں

دانش  ! یہ ترے نعت کے اشعار سلامت



مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات