اٹھائیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا اٹھائیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب ناظم شاہجہانپوری
مہمان خصوصی : جناب فائق ترابی
میزبان : جناب ملک شہود خان
نظامت  : جناب حافظ عبدالغفار واجد
مقام : ڈیرہ ملک عبد الحمید سپرنگ روڈ حسن ابدال
تاریخ : اتوار 30 مارچ 2019 – بمطابق 22 رجب المرجب 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں




اٹک سے جناب نصرت بخاری اور جناب حسین امجد ، کامرہ سے جناب حافظ عبدالغفار واجد ، حضرو سے جناب فائق ترابی ، جناب احمد عقیل جذبی اور جناب رئیس جامی ، اسلام آباد سے جناب علی عمر عمیر ، واہ کینٹ سے جناب محمد عارف قادری اور حسن جمیل ، خدہ گاؤں سے جناب پروفیسر ہاشم علی خان ہمدم ، اور حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔


مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت اٹھائیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ رجب المرجب کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 30 مارچ 2019 بمطابق 22 رجب المرجب 1440 ھجری بروز ہفتہ حسن ابدال میں جناب ملک شہود خان کی میزبانی میں ڈیرہ ملک عبدالحمید کے سبزہ زار پر منعقد ہوا ۔ کیفیات سے بھرپور اس بابرکت محفل کی صدارت بزرگ شاعر اور محفلِ نعت پاکستان حسن ابدال کے صدر جناب ناظم شاہجہانپوری نے کی ۔ اس موقع پر حضرو سے تشریف لانے والے جواں سال شاعر جناب فائق ترابی مہمانِ خصوصی تھے ۔ محفل کی نظامت جوائنٹ سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال حافظ عبدالغفار واجد نے کی ۔ تلاوت کی سعادت جناب رئیس جامی اور نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت جناب حسین امجد نے حاصل کی ۔ سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ذوالفقار دانش علالتِ طبع کے باوجود محفل میں خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ محفل کے اختتام پر جناب قاری حفیظ الرحمان عابد الازہری نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر تمام بیماروں بشمول سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ذوالفقار کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ اور حال ہی میں وفات پانے والی ڈاکٹر ذوالفقار کی پھپھو ہمشیرہ ملک اعظم خان سمیت محفلِ نعت کے میزبان ملک شہود خان کے والد ملک گلو خان ، محفلِ نعت کے سابقہ صدر قیصر ابدالی ، معروف نعت گو شاعر حضرت طارق سلطانپوری ، صدیق صابر ایاز ، ڈاکٹر ذوالفقار کے والدِ محترم اور دیگر مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ محفل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ذوالفقار دانش نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ محفلِ نعت کا یہ سفر قریہ بہ قریہ جاری رہنا چاہیے اور کسی ایک شخص کو اس کے لیے ناگزیر نہیں ہونا چاہیے بلکہ محفلِ نعت کے تمام اراکین دامے درمے سخنے اس کارِ خیر کو آگے بڑھ کر سنبھالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر باضابطہ طور پر ان امور کی منظوری دی گئی کہ محفلِ نعت پاکستان حسن ابدال کا ہر پروگرام بہر صورت بلا تاخیر اپنے مقررہ وقت پر شروع کیا جائے اور محفل کے باقاعدہ آغاز سے قبل 30 منٹ کی ایک تنقیدی نشست کا بھی انعقاد کیا جائے تاکہ نوآموز شعرا کی بہتر تربیت کے ذریعے معیاری نعتیہ کلام کا فروغ ممکن ہو سکے ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے




ناظم شاہجہانپوری ( صدرِ محفل )


کس سے ممکن ہوا اوصافِ پیمبر لکھنا

بس میں انساں کے کہاں سوچ سے بڑھ کر لکھنا

ہو جو لکھنا شہِ کونین کی سیرت کا بیاں

چلتا پھرتا ہوا قرآن کا پیکر لکھنا

ایسا ہے اسوہِ سرکار پہ چلنا جیسے

اپنے ہی ہاتھ سے خود اپنا مقدر لکھنا


فائق ترابی ( مہمانِ خصوصی )


میری مٹی سے کوئی دیپ بنایا جاتا

پھر ترے شہر کی گلیوں میں جلایا جاتا

کاش طیبہ کے گلستان کا کانٹا ہوتا

اور پھولوں کی حفاظت پہ لگایا جاتا


نصرت بخاری


عثمان ، ابوبکر ، علی اور عمر خاص

جو آپ سے وابستہ ہوا ، ہے وہ بشر خاص

جب چاند کو دو لخت کیا میرے نبی نے

کچھ اِس کا بھی تو اُس پر ہوا ہوگا اثر خاص



عارف قادری


خواب میں آپ جسے اپنی زیارت بخشیں

اس سے بڑھ کر کوئی خوش بخت نہیں ہو سکتا

مل گیا حشر میں دامانِ پیمبر عارف

فیصلہ کوئی یہاں سخت نہیں ہو سکتا



حسین امجد


میں دست بستہ درود و سلام بھیجتا ہوں

یہ اور بات کہ حسان ہو نہیں سکتا

قبول کر لیں مرے ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو

کہ شعر آپ کے شایان ہو نہیں سکتا


ہاشم علی ہمدم


میری معراج درِ کوئے مدینہ چوموں

اور بلندی پہ فقط عرشِ بریں رہ جائے

ہدیہِ نعت مرے نامہِ اعمال میں رکھ

میری گٹھڑی میں شفاعت کا یقیں رہ جائے


حسن جمیل


یا نبی  ! میرے بچے کو بھی نعت کا

ہو سلیقہ عطا آپ کے فیض سے

جس طرح مجھ پہ جاری ہے لطف و کرم

چاہتا ہوں کہ یہ بھی نگاہوں میں ہو


علی عمر عمیر


حضور  ! میری طرف دیکھیں تو بات بنے

حضور  ! عرصہ ہوا کھُل کے مسکرائے ہوئے

حضور  ! آپ کی امت کے لوگ ہیں لیکن

یہ مسلکائے ہوئے ہیں یہ قومیائے ہوئے


عقیل جذبی


یوں پائے سکوں قلبِ بیتاب مرے آقا

حاصل ہوں حضوری کے اسباب مرے آقا

چہرے سے جو دیں تشبیہ ، انصاف نہیں کرتے

ہے نقش ترے پا کا مہتاب مرے آقا



رئیس جامی


اے ماہِ نبوت ، و رفعنا لک ذکرک

ہر سو تری مدحت ، و رفعنا لک ذکرک

صدقے میں ترے ارض و سماوات بنے ہیں

اے باعثِ خِلقت ، و رفعنا لک ذکرک



ڈاکٹر ذوالفقار دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


فکر و خیال جانبِ سرکار کیا گئے

آئے حروف وجد میں ، لکھتا گیا قلم

دانش  ! نہ اس کے بعد ہوئی جراتِ کلام

نامِ حضورِ پاک لکھا ، رکھ دیا قلم


حافظ عبدالغفار واجد ( ناظمِ مشاعرہ )


جگائی آپ نے غارِ حرا و ثور کی قسمت

نبی کے لمسِ پا سے اب تلک وہ غار روشن ہیں

زمیں پر گنبدِ خضریٰ بھی اک نوری کرشمہ ہے

مکیں روشن ، مکاں روشن ، در و دیوار روشن ہیں




مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات