اطہر عباسی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

ایک قطعہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سب سے پہلے حمد خلّاقِ دو عالم کی کرو

بعد اس کے، مدحتیں خُلقِ مُجسّم کی کرو

ہاں وہی خُلقِ مجسم ہاں وہی رحمت لقب

جس کی ذاتِ پاک تخلیقِ دو عالم کا سبب


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

-

   *نعتِ رسالت مآب ﷺ*

ہر اک منظر نگاہوں میں ٹھہر جائے تو کیا کہنا مدینے کے تصور میں جو نیند آئے تو کیا کہنا

مدینے کے گلستانِ محبت کی فضاؤں میں گلابوں سےمرے من کو جو مہکائے تو کیا کہنا

کھلے جاتے ہیں آنسو پھول بن کر دامنِ دل میں سرِ مژگاں وہی آنسو چھلک آئیں تو کیا کہنا

محبت سے کبھی جنگِ احد کا تذکرہ کرنا اور ایسے میں اگر آواز بھر آئے تو کیا کہنا

مدینے کی سحر دل کو منور تو کرے، لیکن سنہری یاد بن کر دل کو تڑ پائے تو کیا کہنا

خیالِ نور ہے جلوہ کناں اک خواب کی صورت سفر طیبہ سے جنت کا جو ہو جائے تو کیا کہنا

الہی جنت الفردوس میں ہو نعتﷺ کی محفل اور اس محفل میں مجھ سے بھی سنا جائے تو کیا کہنا

تری رحمت ہو جنّت میں میسّر اس طرح یارب نبیِ محترم ﷺ ہوں اپنے ہمسائے تو کیا کہنا

رسول الله ﷺ کے لہجے میں رحمت ہے محبت ہے دلِ اطہر میں وہ لہجہ سما جائے تو کیا کہنا

         *✍🏻 اطہر عبّاسی❣️*