غضنفر جاود چشتی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:35، 19 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
غضنفر جاود چشتی یکم فروری 1955ء کو گجرات کے محلہ بخشو پورہ میں جناب عنایت اللہ کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدا ءروایتی شاعری سے کی پھر اعظم چشتی اور حفیظ تائب سے متاثر ہو کر نعت کی طرف راغب ہوئے۔ جتنی اچھی نعت کہتے ہیں اتنی ہی اچھی آواز اور انداز سے نعت پڑھتےبھی ہیں۔ محافل میں جب آپ ترنم سے نعت سناتے ہیں تو حاضرین کو مسحور کردیتے ہیں۔
مجموعہ ہائے کلام
نمونہ کلام
کوئی اسلوب دسترس میں نہیں
نعت کہنا کسی کے بس میں نہیں
والہانہ کروں ثنائے نبی
میں کسی فکرِ پیش و پس میں نہیں
اُن کے آنے سے کیا بہار آئی
جو قفس میں تھا وہ قفس میں نہیں
زندگی رنگ خوشبوئیں ندرت
کیا مدینے کے خار و خس میں نہیں
کیا تنفس کا فائدہ جاودؔ
جب وہ شامل نفس نفس میں نہیں
بیرونی روابط
مزید دیکھیے
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |