کسی کو ان سا ملا دائمی شباب کہاں ۔ ثاقب علوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:34، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : ثاقب علوی زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت ورثہ {{ٹکر ٹاپ }} === {{نعت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : ثاقب علوی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کسی کو ان سا ملا دائمی شباب کہاں

مرے حضور کا ہے آج بھی جواب کہاں


مثالِ حسنِ حبیبِ خدا تو ایک طرف

مرے نبی کا پسینہ کہاں گلاب کہاں


جو والضحیٰ کی ہے تابش رُخِ پیمبر پر

نجوم و شمس و قمر میں بھلا وہ تاب کہاں


رضا پہ جس کی اتارا گیا ہو "ترضٰھا"

جہانِ کُن میں کوئی دوسرا جناب کہاں


بیان کس سے ہو توصیفِ مصطفائے خدا

کہاں یہ خلق تو خالق کا انتخاب کہاں


شرف ملا ہے جو "مازاغ" کی بصارت کو

ہوا کسی کو وہ دیدارِ بے حجاب کہاں


اُنھیں خدا نے بنایا امینِ آل نبی

سمجھ سکے گا بشر شانِ بو تراب کہاں


دکھائوں راہ اسے روضہء پیمبر کی

کوئی جو پوچھے کہ جنت ہے دستیاب کہاں


فقط شفاعتِ شاہِ امم سہارا ہے

وگرنہ ثاقبِ عاصی کہاں، حساب کہاں


گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام