اختر حسین ڈار

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:51، 15 دسمبر 2023ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء زمرہ: نعت گو شعراء {{ٹکر 1 }} حفیظ تائب کے آبائی گاؤں احمد نگر سے تعلق رکھنےوالے پنجابی شاعر جناب اختر حسین ڈار 14 دسمبر، 2023 کو اس انتقال فرما گئے ۔ ان کے کچھ اردو اور پنجابی نعتیہ اشعار ملاحظہ فرمائیں روکا گ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حفیظ تائب کے آبائی گاؤں احمد نگر سے تعلق رکھنےوالے پنجابی شاعر جناب اختر حسین ڈار 14 دسمبر، 2023 کو اس انتقال فرما گئے ۔ ان کے کچھ اردو اور پنجابی نعتیہ اشعار ملاحظہ فرمائیں


روکا گیا ہے گردشِ لیل و نہار کو

یہ کس کا انتظار ہے پروردگار کو

کیسی کشش ہے تجھ میں مرے ہاشمی چراغ

سورج نے کیسے چھوڑ دیا ہے مدار کو

............................


مے کشو آبِ طہوری کی روانی لکھنا

لحنِ جبریلِ امین نعت کا بانی لکھنا

لامکانی کا مکاں روحِ زمانی لکھنا

عرش کو گنبدِ خضری کی جوانی لکھنا

.............................

اڑ کے میں عرش کے زینے کی طرف جاؤں گا

پر نکلتے ہی مدینے کی طرف جاؤں گا

موت راستے میں کھڑی دیکھتی رہ جائے گی

میں بدن چھوڑ کے جینے کی طرف جاؤں گا

...............................

ایسے معصوم نے انگلی کو گھمایا ہوا ہے

چاند کو طائرِ افلاک بنایا ہوا ہے

منتظر شام کا منظر ہے، افق حیراں ہے

کس نے خورشید کو باتوں میں لگایا ہوا ہے

روزِ محشر مری پہچان بنے گا اختر

یہ قلم نور کی بارش میں نہایا ہوا ہے

..................................

لفظاں چوں خوشبو آؤندی ایہہ

سوچ مدینیوں ہو آؤندی ایہہ

آپ دی یاد جدوں وی آوے

سب دروازے ٹو آؤندی ایہہ

بال چراغ دروداں والا

روح تک ایہدی لو آؤندی ایہہ

پاویں زم زم نال نہاوے

منکر کولوں بو آؤندی ایہہ


مزید دیکھیں

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات