محفل نعت حسن ابدال کے پچیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا پچیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر
مہمان خصوصی : جناب نسیمِ سحر
میزبان : جناب ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک
نظامت  : جناب عرش ہاشمی (مرکزی سیکرٹری محفلِ نعت اسلام آباد پاکستان )
مقام : رہائشگاہ ڈاکٹر ذوالفقار علی ملک اسلام آباد
تاریخ : اتوار 30 دسمبر 2018 – بمطابق 22 ربیع الثانی 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں



حسن ابدال سے صدر محفلِ نعت حسن ابدال جناب ناظم شاہجہانپوری ، راولپنڈی سے جناب نسیمِ سحر ، جناب نصرت یاب نصرت ، جناب قیوم طاہر اور جناب طاہر فاروق بلوچ ، اور اسلام آباد سے جناب ڈاکٹر احسان اکبر ، جناب محسن شیخ ، جناب حافظ نور احمد قادری ، جناب عرش ہاشمی اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔

مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659



حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت پچیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ ربیع الثانی کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 30 دسمبر 2018 بمطابق 22 ربیع الثانی 1440 ھجری بروز اتوار اسلام آباد میں سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ذوالفقار ملک کی میزبانی میں ان کی رہاشگاہ پر منعقد ہوا ۔ اس پرکیف محفل کی صدارت مرکزی صدر محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد جناب پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر نے کی جبکہ اس موقع پر جناب نسیمِ سحر مہمانِ خصوصی تھے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار کی علالت کے باعث محفل کی نظامت مرکزی سیکرٹری محفلِ نعت پاکستان اسلام آباد جناب عرش ہاشمی نے کی ۔ تلاوت کی سعادت جناب حافظ نور احمد قادری نے حاصل کی ۔ محفل کے اختتام پر جنابِ صدرِ محفل نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ بالخصوص جناب نصرت یاب نصرت کی صاحبزادی اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ذوالفقار کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔



"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



ڈاکٹر ملک ذولفقار علی دانش ( حمد )


حمد میں تیری ، ترے محبوب کی توصیف میں

ہے رواں میرا قلم تیری عنایت کے طفیل

خود ہی دیتا ہے ہمیں توفیقِ مدحت اور پھر

بے تحاشا اجر بھی دیتا ہے مدحت کے طفیل



ڈاکٹر احسان اکبر ( صدرِ محفل )


میں اور اس جناب میں حاضری ، یہ بھی طُرفہ بوالعجبی ہوئی

وہ کشاں کشاں مجھے لے گئے ، وہاں اس طرح طلبی ہوئی

وہاں لکنت ایسی بیاں میں تھی کہ گرہ سی جیسے زباں میں تھی

کوئی عرض اذن کی منتظر ، کوئی زیرِ لفظ دبی ہوئی



نسیمِ سحر (مہمانِ خصوصی )


درود کو جزوِ جان کر لوں تو نعت لکھوں

ذرا مدینے کا دھیان کر لوں تو نعت لکھوں

کچھ اور شفاف کر لوں شفاف آئینے کو

یقین کو بے گمان کر لوں تو نعت لکھوں



ناظم شاہجہانپوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


یہ عروج اُس کا عروج ہے یہ کمال اُس کا کمال ہے

رُخِ مصطفی میں جو آ رہا ہے نظر ، خدا کا جمال ہے

کِیا نعت لکھنے کا قصد جب تو صدا اُٹھی مِرے قلب سے

اگر عشق ہے تو یہ سہل ہے ، جو نہیں تو پھر یہ محال ہے



محسن شیخ


ان کی چوکھٹ کے کونے پر اپنا پورا گھر رکھ دینا

تن من دھن سے ہونا قرباں ، قدموں کی جا سر رکھ دینا

اُڑ کے پہنچنا شہرِ نبی میں اور وہاں پر بہرِ عقیدت

خاک برابر ہو کر چلنا ، اُڑنے والے پر رکھ دینا



قیوم طاہر


یہ بھی چل جائے کہیں اتنی عطا ہو جائے

کھوٹا سکہ ہے ، نبی جی  ! یہ کھرا ہو جائے

آپ کا نام مِرے سارے یقینوں کا یقیں

میں کہوں صلّیِ علیٰ ، ردِّ بلا ہو جائے



حافظ نور احمد قادری


خُلق ، ایثار ، کرم ، حلم ، محبت ، احسان

ہے یہ سب آپ کا فیضان ، مدینے والے !

حاضری مجھ کو بھی آقا ہو کبھی در کی نصیب

میں بنوں آپ کا مہمان ، مدینے والے !



نصرت یاب نصرت


اندازِ سخن ربّ دو عالم کی عطا ہے

عنوانِ سخن سرورِ عالم کی ثنا ہے

اِک ذکر جو کونین میں گونجے گا ابد تک

وہ صلّیِ علیٰ ، صلّیِ علیٰ ، صلّیِ علیٰ ہے



طاہر فاروق بلوچ


اسمِ محمد شامل ہے اس کلمے میں

پڑھ کر جس کو لوگ مسلماں ہوتے ہیں



عرش ہاشمی ( ناظمِ مشاعرہ )


زندگی بے نُور تھی گویا اطاعت کے بغیر

اتباع شہہ میں پائی روشنی ہی روشنی

تیرگی ہی تیرگی ہرزہ سراؤں کے بیاں

آپ کی مدحت سرائی روشنی ہی روشنی



ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال )


نبی کے عشق کی مے ہے کوئی مذاق نہیں

مِرا جنوں بھی ادب ہے مِرا خمار ادب

سوال تھا درِ سرکار پر ہے کیا لازم ؟

جواب تھا یہی میرا بہ اختصار ، ادب


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
مشاعرہ ادارہ / زیر سر پرستی روپورٹ
چوتھی سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
نعت لائبریری، شاہدرہ کی 43 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اپریل 2020 ۔ 40 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
انتالیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
فروری 2020 ۔ 38 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
جنوری 2020 ۔ 37 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت، شاہدرہ نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
سینتیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ادارہ محفلِ نعت پاکستان، حسن ابدال اور چوپال ذوالفقار علی دانش
تیسری سالانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
اکتوبر 2019 ۔ 34 ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت نعت لائبریری، شاہدرہ ، یوسف ورک قادری ارسلان ارشد
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات