محراب ِ نعت

نعت کائنات سے
(محرابِ نعت سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


"محراب ِ نعت

تبصرہ : یاسر عباس فراز

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

محراب نعت خورشید بیگ میلسوی کی زندگی کے آخری سال میں شائع ہونے والا دوسرا نعتیہ مجموعہ ہے جس کی تاریخِ اشاعت جنوری2020 درج ہے انتساب اپنے بیٹے محمد سلیم بیگ مرحوم کے نام کیا ہے

پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید نے قطعہ تاریخ درج کیا ہے جو 4 اشعار پر مشتمل ہے۔کتاب کے آغاز میںخورشید بیگ میلسوی نے نعتیہ مجموعے کا عنوان محراب نعت رکھنے کا سبب دو اشعار میں پیش کیا ہے

حرف و کلام و نطق و زبان و دہن تمام

ہے تیرے نام میری متاعِ سخن تمام

محرابِ نعت تیرے تخیل سے ضو فشاں

مرہونِ التفات و کرم فکر و فن تمام

نعت کا یہ گلدستہ خورشید صاحب کی عقیدت کے رنگا رنگ پھولوں سے مہکا ہوا ہے جن کا رس نتھارنے کے لیے قاری ورق در ورق عرق ریز ہوتا چلا جاتا ہے

آغاز میں علی حسین جاوید کا منظوم حرف عقیدت ، پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید کا پُر مغز مضمون "محراب نعت اور خورشید بیگ میلسوی" پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کا تبصرہ بعنوان "عقیدت نگاری کی قوسِ قزح" سید صبیح الدین رحمانی کا مضمون "اظہار کا قرینہ" ڈاکٹر شہزاد احمد کا "خورشید بیگ کا محراب نعت" مقصود علی شاہ کا "درودیہ شاعری" سید عرفی ہاشمی " نعت کا موسم " نور محمد جرال اور نصیر سراجی جیسی معتبر شخصیات کے مضامین شامل ہیں


نعتیہ مجموعے میںحمد اور دعا کے بعد نعت کی ایک کہکشاں ہے جس میں 80 نعوت شامل ہیں نعت ورثہ کے مصرع طرح پر لکھی گئی نعت ہر شعبہ حیات میں امکان نعت ہے بھی ان میں شامل ہے 216 صفحات پر مشتمل یہ نعتیہ مجموعہ عاشقان مصطفی کے لیے ایک ایسے چراغ کی مانند ہے جس کی روشنی ایمان کو گرماتی ہے اور عقیدت کا سلسلہ دراز کرتی ہے ۔

پہلے نعتیہ مجموعے جمالِ نظر کی طرح محراب نعت کو بھی حکومت پاکستان نے قومی سیرت ایوارڈ سے نوازا جو وہ اپنی زندگی میں وصول نہ کر پائے تاہم ان کے صاحبزادے نے یہ ایوارڈ پر نم آنکھوں اور لرزتے ہاتھوں سے وصول کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات