تطہیر ۔ نادر صدیقی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Tatheer.jpg


مجموعہ : تطہیر

شاعر : نادر صدیقی

تعارفی وڈیو : نادر صدیقی کی آواز میں

تطہیر ایک دیدہ زیب کتاب ہے۔ ابتدائی معلوماتی اوراق کی شہ سرخیاں سرخ رنگ میں ہیں ۔ ایسا بہت کم دیکھںے میں آتا ہے ۔ 128 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 350 پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے ۔


یہ نادر صدیقی کا پہلا شعری مجموعہ ہے اور اس میں حفیظ تائب کے مجموعے مناقب کی طرح حمد و نعت کے ساتھ ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی قریبی ہستیوں کے مناقب پیش کیے گئے ہیں ۔ حفیظ تائب نے امہات المومنین کے لیے ایک ایک قطعہ یا چند اشعار پیش کیے ہیں جب نادر صدیقی نے امہات المومنین کے لیے بھی اپنے قلم کو خوب استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے حضرت ماریہ قبطیہ پر ایک کلام پیش کیا ہے ۔

اس مجموعے میں حمد، نعت، مناقب ِ خلفائ ِ راشدین ، مناقب امہات المومنین اور مناقب ِ بنات ِ رسول اور مناقب آل ِ عبا شامل ہیں ۔


تطہیر پر مضامین[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احباب کی آراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابو الحسن خاور[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نادر صدیقی پہلے شاعر تھا یا عالم ۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ۔ کہتے ہیں کہ پوت کے پاوں پالنے ہی میں نظر آجاتے ہیں ۔ نادر صدیقی بھی ازلی شاعر ہے ۔ عالم ہونا اس کی اضافی خوبی شمار کی جانی چاہیے ۔عالم با عمل ہے ۔ عشق رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شبنمی حرارت نے اس کی شخصیت کو سحر انگیز بنا رکھا ہے ۔ اس کے ہاتھ کا لمس ہو یا چہرے کا دیدار، اس کے کلام کی سماعت ہو یا قرات اس کا یہ جاود سر چڑھ کر بولتا ہے ۔ "تطہیر" اس کی قلبی طرحداری، علمی دیانتداری اور شعری ہنرمندی کا مجموعہ ہے ۔وہ ان شخصیات کا مدح سرا ہوا کہ جن کے بارے لکھنے سے قبل قلم کو وضو کرنا پڑتا ہے ۔ میں یہاں یہ بات کہنا بہت ضروری سمجھتا ہوں کہ نادر کی حمد، نعت اور مناقب صرف روایتی عشق کا اظہار نہیں بلکہ ایک بھرپور شاعر کا قلبی اظہاریہ ہے ۔ اس کے جذبوں میں سچائی ہے اور اسلوب میں کھنک ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مجموعہ "تطہیر" حلقہ ءِ شعر و سخن " میں بہت اہم مقام حاصل کرنے والا ہے ۔"

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات