بزم نور

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

سمعیہ نور نے 2010 اکتوبر میںنور ٹی وی کو جوائن کیا اور اپنا پروگرام " بزم نور " کے نام سے شروع کیا جو خاص الخاص نعت کی خدمت کے لیے وقف ہے ۔ جس کو 180 ممالک میں دیکھا جاتا ہے۔ یوکے اور یورپ کا یہ واحد خواتین کا نعتیہ پروگرام ہے جو کئی سالوں سے جاری ہے اور جس میں کئی خواتین نعت خوانوں کو متعارف کروایا ہے۔ اس بزم کو بہت پزیرائی اور شہرت حاصل ہوئی۔ اس میں مشہور و معروف گلوکارہ شبنم مجید نے خصوصی شرکت کی۔ کراچی سے مشہور معروف ثنا خواں حوریہ فہیمنے بھی شرکت کی۔

بزم نور آج بھی 8 سال گذر جانے کے بعد بھی اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے جس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے نغمے سننے کو ملتے ہیں دلوں تک فرحت روحوں تک تازگی اترتی ہے۔ بزم نور میں سمیعہ ناز نعت گو شعرا کا کلام متعارف کرواتی ہیں ۔ اپنے لکھے ہوئے نئے نعتیہ کلام بھی اپنے ناظرین و سامعین کی سماعتوں کی نذر کرتی ہیں۔

اس پروگرام کا خاصہ ہے کہ اس میں ہمیشہ نئے مہمان متعاف ہوتے رہتے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ اور وہ ہمیشہ نئی اور خوبصورت آوازوں کو بزم نور کا حصہ بناتی رہتی ہیں۔ آداب نعت پر گفتگو ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات