کون پوچھے گا مری بات مدینے والے ۔ عباس عدیم قریشی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:05، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link:عباس عدیم قریشی شاعر : عباس عدیم قریشی زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

link:عباس عدیم قریشی

شاعر : عباس عدیم قریشی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

کیٹگری : 1

کلام نمبر :34

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کون پوچھے گا مری بات مدینے والے

آپ بخشیں جو نہ خیرات مدینے والے


روز محشر ہے مجھے شافعِ محشر ، دنیا

اب بدل دیں مری اوقات مدینے والے


شہرِ قسمت کو عطا کردیں تبسّم کی نمود

یاں گذرتی ہی نہیں رات مدینے والے


دشتِ تیرہ میں بھٹکتا ہوا رہرو ہوں شہا

دیدیں " والفجر " کی خیرات مدینے والے


میزبان و شہہِ عالم ترے مہمانوں کی خیر

دائم آباد مدارات مدینے والے


عمر گذری ہے مری ہجرتِ پیہم میں شہا

کوئ مسکن نہ مضافات مدینے والے


انحصار آپ کی رحمت پہ ازل سے ہے مرا

کس سے جا کر کہوں ؟ حالات مدینے والے


میرا سدرہ ہے حضور آپ کی دہلیزِ کرم

ختم ہیں یاں مری وسعات مدینے والے


میری ، آلام زمانہ کئے دیتے ہیں نفی

آپ کردیں مرا اثبات مدینے والے


مجھ کو اس شامتِ اعمال سے دے دیجے پناہ

پیس ڈالیں گے مکافات ، مدینے والے


خامہ روکے نہیں رکتا ، مرے اشکوں کی طرح

اب نہیں قابو میں جذبات مدینے والے


یہ جو کشکول ہنر میں ہیں ثناء کے سکے

مجھ پہ ہیں خاص عنایات مدینے والے


یہ زبوں حال عدیم آپ کے قرباں آقا

اک میسّر ہو ملاقات مدینے والے

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام