پہنچے ہے باب خلد پہ کوئے بتاں سے ہم ۔ وحید القادری عارف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:42، 31 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 300px {{بسم اللہ }} شاعر : وحید القادری عارف ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

300px

شاعر : وحید القادری عارف

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 1

کلام نمبر : 15


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

پنہچے ہیں بابِ خلد پہ کوئے بتاں سے ہم

نازاں ہیں آگئے ہیں کہاں پر کہاں سے ہم


وابستہ دل سے ہوگئے اس آستاں سے ہم

جائیں تو کیسے لوٹ کے جائیں یہاں سے ہم


تسکینِ قلب راہِ مدینہ میں یوں ملی

گزرا کئے ہوں جیسے کسی کہکشاں سے ہم


مت پوچھئے کہ اُن کی غلامی میں کیا ملا

آزاد ہوگئے ہیں غمِ دوجہاں سے ہم


ہم بیکسوں کے ملجا و ماویٰ وہی تو ہیں

صد شکر منسلک ہیں شہہِ بیکساں سے ہم


اب ہم ہیں اور منزلِ عینِ یقین ہے

آقا کے ہو کے دور ہیں وہم و گماں سے ہم


رحمت پہ اُن کی اپنا ہے ایمان اس لئے

پا کر غمِ حیات ہیں یوں شادماں سے ہم


اُن کی نگاہِ لطف کے ہیں منتظر مگر

نالاں نہیں ہیں شدّتِ دردِ نہاں سے ہم


مدحت میں اُن کی وقف ہماری زبان ہے

پاتے رہے ہیں فیض یہ عمرِ رواں سے ہم


نسبت ہماری رنگ وہ لائے جہان میں

اُن کے ہیں سارے جان لیں گزریں جہاں سے ہم


عارف ہے رہنمائی میسر حضور کی

ہر رہگزر میں آگے ہیں ہر کارواں سے ہم

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام