"وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے ۔ سعود عثمانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 5: سطر 5:
مطبوعہ : [[ 2017 - بہترین نعت کی تلاش]]
مطبوعہ : [[ 2017 - بہترین نعت کی تلاش]]


کیٹگری : [[2017 - بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 1 | 1]]
کلام نمبر  : [[2017 - بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 1 | کیٹگری 1]] ۔ کلام نمبر 01
 
کلام نمبر : 01


=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===

نسخہ بمطابق 21:04، 2 اپريل 2018ء


شاعر : سعود عثمانی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کلام نمبر  : کیٹگری 1 ۔ کلام نمبر 01

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے

اگرچہ شوق تو نعت نبی کا ہوتا ہے


میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں

اگر تو اذن قصیدہ گری کا ہوتا ہے


فراقِ شہر نبی کی بھی قدر کر مرے دوست

عجیب ذائقہ اس تشنگی کا ہوتا ہے


یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا

کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے


میں زندہ نعت لکھوں اور زندہ رہ جاؤں

وگرنہ فائدہ کیا شاعری کا ہوتا ہے


سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں

جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے

نعت کائنات پر نئی شخصیات

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام