"وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے ۔ سعود عثمانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Naat Kainaat Saud Usmani.jpg|200px|link=سعود عثمانی]]
[[ملف:Naat Kainaat Saud Usmani.jpg|200px|link=سعود عثمانی]]
{{بسم اللہ }}


شاعر : [[سعود عثمانی ]]
شاعر : [[سعود عثمانی ]]
سطر 7: سطر 5:
مطبوعہ : [[ 2017 - بہترین نعت کی تلاش]] - [[2017 - بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 1 |  کیٹگری 1]] ۔ کلام نمبر  01
مطبوعہ : [[ 2017 - بہترین نعت کی تلاش]] - [[2017 - بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 1 |  کیٹگری 1]] ۔ کلام نمبر  01


{{بسم اللہ }}
=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===
{|
{|

نسخہ بمطابق 21:06، 2 اپريل 2018ء

Naat Kainaat Saud Usmani.jpg

شاعر : سعود عثمانی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش - کیٹگری 1 ۔ کلام نمبر 01

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے

اگرچہ شوق تو نعت نبی کا ہوتا ہے


میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں

اگر تو اذن قصیدہ گری کا ہوتا ہے


فراقِ شہر نبی کی بھی قدر کر مرے دوست

عجیب ذائقہ اس تشنگی کا ہوتا ہے


یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا

کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے


میں زندہ نعت لکھوں اور زندہ رہ جاؤں

وگرنہ فائدہ کیا شاعری کا ہوتا ہے


سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں

جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے

نعت کائنات پر نئی شخصیات

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام