زخم تھے مندمل مدینے میں ۔ لیاقت علی عاصم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 16:58، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : لیاقت علی عاصم زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت ورثہ {{ٹکر ٹاپ }}...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link

شاعر : لیاقت علی عاصم

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

کیٹگری : 1

کلام نمبر :30

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

زخم تھے مندمِل مدینے میں

کیسا خوش تھا یہ دل مدینے میں


میں تھا، اللہ اور رسول اللہ

کون ہوتا مخِل مدینے میں


آپ کے دور میں نہیں تھا میں

پھر رہا ہوں خجل مدینے میں


جیسے ہر دم درود پڑھتا ہو

یوں دھڑکتا ہے دل مدینے میں


عذر اے مرگ ِ ناگہاں کب ہے

مجھ سے ملنا ہے، مل مدینے میں


عارضی زندگی میں کاش اک بار

جا رہوں مستقل مدینے میں

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام