لیاقت علی عاصم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Link

لیاقت علی عاصم 8 اگست 1951ء کو کراچی کے نواح میں واقع جزیرے منوڑہ میں پیدا ہوئے <ref> ]https://www.independenturdu.com/node/10461/فن/ادب/سقراط-کا-زہر-پیالہ-اور-لیاقت-علی-عاصم-کی-شاعری رضی الدین رضی حیدر کا مضمون </ref> ۔ ایک بہن اور آٹھ بھائیوں میں سے وہ سب سے چھوٹے تھے۔ اردو ڈکشنری بورڈ میں 1980ء سے 2011ء تک علم و ادب کی خدمت کرتے رہے اور بحیثیت ایڈیٹر اردو ڈکشنری بورڈ ریٹائر ہوئے۔


تین عشروں تک انہوں نے اردو ڈکشنری بورڈ میں خدمات انجام دیں۔ ان کے کل آٹھ شعری مجموعے اردو دُنیا میں مقبول ہوئے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ 1977ء میں سبدِ گل کے نام سے شائع ہوا اور اس کے بعد آنگن میں سمندر (1988ء)، رقصِ وصال (1996ء)، نشیبِ شہر (2008ء)، دل خراشی (2011ء)، باغ تو سارا جانے ہے (2013ء)، نیشِ عشق (2017ء) اور انتقال سے ایک ہفتے تک شائع ہونے والا شعری مجموعہ ’’میرے کَتبے پہ اُس کا نام لِکھو‘‘ شائع ہوا۔

علاوہ ازیں، سات شعری مجموعوں پر مشتمل کلیات، یکجان کے نام سے شائع ہوئی۔

نعت گوئی کی طرف رحجان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مرحوم غزل کے انتہائی عمدہ شاعر تھے ۔ فیس بک ہو یا گوگل پر بس لیاقت علی عاصم لکھیے تو ان کی انتہائی دلفریب شاعری آپ کو مسحور کرنے کے لیے آپ کے سامنے ہوگی ۔ مرحوم سے ان کا تعارف تو غزل ہے لیکن انہوں نے نعت ورثہ کی درخواست پر کچھ نعتیں بھی کہیں ۔ عین ممکن ہے کہ اس سے پہلے بھی نعت کہی ہو لیکن نعت ورثہ پر ان کی پہلی نعت مبارکہ کا مطلع اس طرح ہے

گیسسوئے مشکیں کے خوابوں پر ختن صدقے کروں سرخئی لب کے تصور میں یمن صدقے کروں ۔

یہ نعت مبارکہ انہوں نے نعت ورثہ کے آڈیو مشاعرے کے لی ریکارڈ کرکے پیش کی تھی ۔ یہ 2013 کی بات ہے اس وقت تک وٹس ایپ یا فیس بک کے آڈیو کلپس کی سہولت نہیں تھی تو نعت ورثہ نے دوستوں تک دور کے شعراء کے کلام پڑھنے کے اندازہ کو پہچانے کے لیے ان ریکارڈنگز کا اہتمام کیا تھا ۔ لیاقت علی عاصم کے آڈیو ریکارڈ کا ربط یہ ہے

گیسوئے مشکیں کے خوابوں پر ختن صدقے کروں

اس کے بعد 2015 میں ان کی نعت مبارکہ نعت ورثہ کی نشست میں اول قرار پائی ۔ 2016 اور 2017 کی تنقیدی نشستوں کے لیے بھی ان کی طرف سے نعت وصول ہوئی ۔

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لیاقت علی عاصم 28 جون 2019ء (بروز جمعہ) کو دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے، وہ ایک عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔[1] ان کی نمازِ جنازہ، مسجدِ طوبیٰ نارتھ کراچی میں ادا کی گئی، جب کہ تدفین محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں ہوئی۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات



حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]