زبیب مسعود

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

ZABEEB MASOOD.jpg

زبیب مسعود
وڈیوز
اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

زبیب مسعود سید منظور الکونین کے شاگرد اور پاکستان میں روایتی نعت خوانی کے علمبردار نواجوان مایہ ناز نعت خوان ہیں ۔ انہیں ان کی خدمات پر 2019 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

تمغہ امتیاز پر احباب کی آراء

صبیح الدین رحمانی : - افق نعت خوانی پر سید زبیب مسعود کا نام خوش گلوئ ، خوش ادائ ، اور اپنے فن میں ریاضت اور مہارت کی وجہ سے بہت منفرد اور نمایاں ہے اللہ کریم نے اس با صلاحیت ، باوقار اور محنتی نعت خواں کو جس کم وقت میں بام عروج عطا فرمایا ھے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے ۔ نعت اپنی طرز ادائ میں جس طہارت و پاکیزگی اور سنجیدگی و ادب کا تقاضہ کرتی ہے فی زمانہ اس کا شعور رکھنے والے نعت خواں انگلیوں پر گنے جاسکتے ہیں سید ذبیب مسعود کا نام ان میں سرفہرست ہے ان کے انداز نعت خوانی اور اخلاق کی وجہ سے آج بے شمار نئے ثناخواں ان کی پیروی کررھے ہیں اور ان کی شاگردی پر نازاں ہیں مجھے ان کے پڑھے ھوے کلاموں کی مقبولت کا اندازہ دنیا کے اکثر ممالک میں سفر کے دوران ھوتا ھے جہاں نئی نسل کے بچے اور بچیاں ذبیب مسعود کے انداز کو اپناتے دکھای دیتے ہیں دعا ہے کہ اللہ کریم روایتی نعت خوانی کے ان عظیم اساتذہ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرماے اور انہیں اپنے استاد سید منظوالکونین شاہ صاحب کے فیضان نعت کو عام کرنے کے مشن میں مصروف رکھے میں سید ذبیب مسعود کو تمغہ امتیاز ملنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ھوں ھر اھل شخص کو اعزاز ملنے سے پورا معاشرہ معزز ھوتا ہے اور ذبیب کا اعزاز بھی اس معاشرے اور اس میں بسنے والے نعت پسندوں کا اعزاز ہے ۔


سرور نقشبندی :- بہت عزیز اور دل کے قریب سید زبیب مسعود کو صمیم قلب سے مبارک باد۔ میں بطور صحافی جہاں حکومت کا ناقد ہوں وہاں ان کے اچھے کاموں کی ستائش میں بھی بخل سے کام نہیں لیتا۔ قومی اعزازات میں نعت کو پچھلے کئی سالوں سے غیر محسوس انداز سے بری طرح نظر انداز کیا گیا اور کسی فورم پر اس کیلئے آواز نہیں اٹھائی گئی۔ پچھلے سال جناب صبیح رحمانی اور اس سال سید زبیب مسعود کو ملنے والے اعزازات دراصل ہوا کے تازہ جھونکے کی طرح ہیں جو درحقیقت سب اہل نعت کے اعزاز ہیں جس پہ موجودہ حکومت ہمارے شکریے کی مستحق ہے۔ اللہ کرے کہ دیگر شعبوں کی طرح فن نعت کو بھی تسلسل سے قومی اعزازت میں شامل رکھا جائے۔ایک بار پھر عزیزم زبیب مسعود کو دلی مبارک باد۔

مزید دیکھیے

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات