"اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے ۔ ناظم بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ناظم بریلوی ==={{نعت}}=== اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے یہ سارا جہاں میرے ،...) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 1: | سطر 1: | ||
{{بسم اللہ}} | {{بسم اللہ}} | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 20:36، 20 مارچ 2018ء
شاعر: ناظم بریلوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے
یہ سارا جہاں میرے ، سرکار سے روشن ہے
جس دل میں محبت ہے ، سرکارِ دو عالم کی
وہ دل مرے آقا کے ، انوار سے روشن ہے
وہ دیکھو ملاتا ہے ، نظریں مہ و اختر سے
جو ذرہ شہِ دیں کی ، پیزار سے روشن ہے
جتنے بھی ہیں پروانے ، سب اس کے ہیں دیوانے
جو شمع مدینے میں ، سرکار سے روشن ہے
پلتا ہوں یقیناً میں ، سرکار کے ٹکڑوں پر
گھر بار مرا ان کے ، گھر بار سے روشن ہے
اسلام کا سورج تو ، اخلاق سے چمکا ہے
یہ کس نے کہا ناؔظم ، تلوار سے روشن ہے
پیشکش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|