"اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے ۔ ناظم بریلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ناظم بریلوی ==={{نعت}}=== اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے یہ سارا جہاں میرے ،...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:09، 13 مارچ 2018ء


شاعر: ناظم بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اخلاق سے روشن ہے ، کردار سے روشن ہے

یہ سارا جہاں میرے ، سرکار سے روشن ہے


جس دل میں محبت ہے ، سرکارِ دو عالم کی

وہ دل مرے آقا کے ، انوار سے روشن ہے


وہ دیکھو ملاتا ہے ، نظریں مہ و اختر سے

جو ذرہ شہِ دیں کی ، پیزار سے روشن ہے


جتنے بھی ہیں پروانے ، سب اس کے ہیں دیوانے

جو شمع مدینے میں ، سرکار سے روشن ہے


پلتا ہوں یقیناً میں ، سرکار کے ٹکڑوں پر

گھر بار مرا ان کے ، گھر بار سے روشن ہے


اسلام کا سورج تو ، اخلاق سے چمکا ہے

یہ کس نے کہا ناؔظم ، تلوار سے روشن ہے


پیشکش

ابو المیزاب اویس

مزید دیکھیے

نعت خوانی کے معروف کلام
نعت کائنات پر نئی شخصیات