آپ کے آنے سے سر سبز ہوئے ہوئے خشک شجر ۔ پرویز ساحر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:05، 2 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=پرویز ساحر شاعر : پرویز ساحر زمرہ: 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ نعت...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Pervez Sahir.jpg


شاعر : پرویز ساحر

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

آپ کے آنے سے سر سبز ہُوئے خُشک شجر

عالَمِ قحط میں خوش حالی کا عرصہ آیا


دَورِ ظُلمات و مصائِب پہ کڑی ضَرب پڑی

قیصَر و کَسریٰ کے مِینار زمیں بُوس ہُوئے !


سَر بَہ سَجدہ ہُوئے افلاک پہ سب ماہ و نجُوم

سب چراغوں کی لَویں نُور سے شرمندہ ہُوئِیں


سارے خُود ساختہ اَصنام نِگُوں سار ہُوئے

پَل میں آتِش کدہء کُفر بھی اُفسُردہ ہُوا


آمدِ صُبح کے آثار نمُو دار ہُوئے

مشعَلِ نُور سے نُورِیں ہُوا عالَم سارا


وقتِ مُولُود بھی اک حالتِ سجدہ میں تھے آپ

پُشت پر ثبت تھی پہلے سے نبُوّت کی مُہر


اُور زباں پر رہا جاری وہی پہلا کلِمہ

آپ کو " اِسمِ مُحمّد " سے پکارا اُس نے


وَرَفعنا لک ذِکرَک  کی مِلی خوش خبری
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام