مطاف حرف
|
|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
مطاف حرف
پرنٹ لائن
اوپر ترمیم کا بٹن دبا کر یہاں پرنٹ لائن لکھیے
نام کتاب : مطافِ حرف
شاعر : مقصود علی شاہ
وغیرہ
انتساب
ممتاز دانشور، شاعر، پروردہء حضور ضیاء الامت
"' محمد رضا الدین صدیقی"'
کے نام
وہ پہلی آواز جس نے 1982میں چودہ سال کے ایک بچے سے کہا تھا: " تمھاری جبین میں ایک صاحبِ اسلوب نعت نگار کے آثار دیکھ رہا ہوں- الحمدللہ " میں آج کم و بیش چار دہائی بعد سامنے آنے والی اپنی پہلی نعتیہ کاوش " مطافِ حرف" کو محمد رضا الدین صدیقی کی اسی آواز کی بازگشت سمجھتا ہوں-
فہرست مضامین
- مطاف حرف، با کمال تازہ کاری از ڈاکٹر ریاض مجید
- مطاف ِ حرف ٹھنڈی ہوا کا اشارہ از ڈاکٹر اجمل نیازی
- مطاف حرف، ادب کا ایک استدلالی حوالہ ، میرزا امجد رازی
- اندازِ بیاں اور از '''سید فاضل میاں میسوری''' ( انڈیا )
- مطافِ حرف از '''حافظ محبوب احمد''' ( سرگودھا )
- مطافِ حرف از '''ندیم نوری برکاتی''' ( انڈیا )
انہی علامتوں کے ساتھ باقی فہرست مکمل کریں
حمد و نعت
لفظ، خاموش ہے اور دیدۂ حیرت چُپ ہے
لفظ، خاموش ہے اور دیدۂ حیرت چُپ ہے
مرے محبوب مرا صیغۂ مدحت چُپ ہے
سوچتا ہوں مَیں مدینے کا سفر کیسے کروں
دل دھڑکتا ہے مگر جانے کی ہمت چُپ ہے
ایک تبریک کی صورت میں کہی، جب بھی کہی
ورنہ یہ نعت ہے اور ساری بلاغت چُپ ہے
روبرو آپ کے پھر کون رکھے حرفِ نیاز
جذب و اظہار تو دیوار کی صورت چُپ ہے
نطق ویسے تو محبت کی ہے تطبیق، مگر
چہرۂ مصحفِ زندہ کی تلاوت، چُپ ہے
حیطۂ فہم سے آگے کا سفر ہے معراج
اور معراج سے آگے کی حقیقت چُپ ہے
ایک پتھرائی ہوئی آنکھ ہو جیسے خاموش
مرے احساس کی مقؔصود عقیدت چُپ ہے
بابِ کرم کے سامنے اِظہار دم بخُود
خیالِ خام لئے، حرفِ نا تمام لئے
انداز لگ رہے ہیں مرے خوش خرام کے
حُسنِ بے مثل کا اِک نقشِ اُتم ہیں، واللہ
قبائے عجز میں سہمے ہوئے سوال کے ساتھ
شافعِ روزِ جزا،والئ جنت تُو ہے
کیسے لکھ پائیں تری مدحتِ نعلین ابھی
[بارگۂ جمال میں خواب و خیال منفعل
شکستہ دل کو یہ کتنا بڑا دلاسہ ہے
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|