چوبیسویں مشاعرے کی مفصل کارروائی کی رپورٹ ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Temp Zulfiqar.jpg


از ذوالفقار علی دانش


معروف ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعتیہ فورم کے اشتراک سے


محفلِ نعت حسن ابدال کا چوبیسواں ماہانہ نعتیہ مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


زیرِ صدارت : جناب پروفیسر عارف سیمابی
مہمان خصوصی : جناب شوکت کمال رانا
میزبان : جناب شاہد محمود قاسمی
نظامت  : جناب ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش (سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال)
مقام : رہائشگاہ شاہد محمود قاسمی گٹیہ روڈ واہ گاؤں نزد واہ کینٹ
تاریخ : اتوار 18 نومبر 2018 – بمطابق 09 ربیع الاول 1440ھ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

شرکائے مشاعرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محفل میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی درجہ ذیل ہیں


فتح جنگ سے جناب شوکت کمال رانا ، اٹک سے جناب حسین امجد ، واہ کینٹ سے جناب غلام فرید نقشبندی ، جناب عارف قادری اور جناب آصف قادری ، ٹیکسلا سے جناب عارف سیمابی ، خدہ خرشین سے جناب ہاشم علی ہمدم ، اور حسن ابدال سے جناب ناظم شاہجہانپوری ، جناب دلاور علی آذر ، جناب رضا اشفاق اور سیکرٹری محفلِ نعت ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ۔



مشاعرے کی کاروائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


حسن ابدال اور گرد و نواح میں نعتیہ ادب کے فروغ کے لیے قائم تنظیم محفل نعت پاکستان حسن ابدال کے تحت چوبیسواں مسلسل ماہانہ نعتیہ مشاعرہ ملک گیر ادبی تنظیم چوپال پاکستان کے نعت فورم کے اشتراک سے ماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں بتاریخ 18 اکتوبر 2018 بمطابق 09 ربیع الاول 1440 ھجری بروز اتوار واہ گاؤں میں جناب ایس ایم قاسمی کی میزبانی میں ان کی رہاشگاہ پر منعقد ہوا ۔ اس پرکیف محفل کی صدارت جناب پروفیسر عارف سیمابی نے کی جبکہ اس موقع پر فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے جناب شوکت کمال رانا مہمانِ خصوصی تھے ۔ علاوہ ازیں معروف محقق جناب سید عبداللہ شاہ قادری نے خصوصی طور پر اس محفل میں شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض حسبِ سابق سیکرٹری محفلِ نعت حسن ابدال ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش نے سرانجام دیے ۔ تلاوت کی سعادت جناب سید عبداللہ شاہ قادری نے اور نعتِ رسولِ مقبول پیش کرنے کی سعادت جناب حسین امجد نے حاصل کی ۔ محفل کے اختتام پر جناب عارف قادری نے محفلِ نعت کے میزبان ، منتظمین ، شرکاء ، اراکین اور ان کے تمام عزیز و اقارب کے جان و مال میں برکات کے لئے خصوصی دعا کی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی ۔ محفل کے اختتام کے بعد ایک خصوصی مختصر نعتیہ نشست میزبانِ محفل کے والد بزرگ شاعر معروف بہ مرید اقبال جناب غلام فرید نقشبندی کے اعزاز میں برپا کی گئی جس میں خصوصی طور پر جنابِ مریدِ اقبال ، جو اپنی پیرانہ سالی اور علیل طبیعت کے باوجود خصوصی طور پر رونق آرائے بزم ہوئے تھے ، سے ان کا کیفیات اور عقیدتوں سے بھرپور کلام سنا گیا ۔


"نعت کائنات"پر غیر مسلم شعراء کی شاعری کے لیے بھی صفحات تشکیل دیے گئے ہیں ۔ ملاحظہ فرمائیں : غیر مسلم شعراء کی نعت گوئی

مشاعرے میں پیش کیے گئے گلہائے عقیدت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس مبارک محفل میں پیش کئے گئے منتخب گلہائے نعت ملاحظہ کیجیئے



عارف سیمابی ( صدرِ محفل )


جن کے آنے سے کھِلی دل کی کلی ، اُن پر سلام

سارے نبیوں میں ہیں جو پیارے نبی ، اُن پر سلام


شوکت کمال رانا (مہمانِ خصوصی )


بھیک جلووں کی جب سے مجھے مل گئی ، آرزو کچھ نہیں مدعا کچھ نہیں

بھر کے جھولی مری رحمتوں نے کہا ، کیسا منگتا ہے تُو مانگتا کچھ نہیں


ناظم شاہجہانپوری ( صدر محفلِ نعت حسن ابدال )


دیں محمد کی اطاعت کے سوا کچھ بھی نہیں

اور ایمان عقیدت کے سوا کچھ بھی نہیں

اوّلاً بندگئیِ حق مرا مسلک ٹھہرا

ثانیاً آپ کی مدحت کے سوا کچھ بھی نہیں



غلام فرید نقشبندی


پردہ نشیں ہے گرچہ تُو ہستیِ کائنات سے

واقف ہے پھر بھی تُو مگر ہر ایک واردات سے

ہستی ہے تیرے سامنے جیسے ہو آئینہ صفا

گزرے نگہ تری یہ سب غیوب و حاضرات سے


عارف قادری


جو آپ کے دربار کا سائل نہیں ہوتا

اُس کی طرف اللہ بھی مائل نہیں ہوتا

کر دیتا ہے حاضر درِ محبوب پہ عارف

یہ عشق تو پابندِ وسائل نہیں ہوتا


ہاشم علی ہمدم


جان بزم جہاں ، مصطفٰی آ گئے

حسن عالم کی جاں ، مصطفٰی آ گئے

نور ہی نور ہے ، کوئی سایہ نہیں

پیکرِ ضوفشاں ، مصطفٰی آ گئے


آصف قادری

تاجدارِ دین و دنیا ، آپ کے آنے کے بعد

دہر کا منظر ہے بدلا ، آپ کے آنے کے بعد

آپ کے آنے سے پہلے تھا اندھیرا ہر طرف

ہو گیا ہر سُو اجالا ، آپ کے آنے کے بعد


دلاور علی آذر


بنتا ہی نہیں تھا کوئی معیارِ دوعالم

اس واسطے بھیجے گئے سرکارِ دوعالم

توقیر بڑھائی گئی افلاک و زمیں کی

پہنائی گئی آپ کو دستارِ دوعالم


رضا اشفاق


دن گزارا گیا مدینے میں

یوں سنوارا گیا مدینے میں

اُس پہ اللہ کی عنایت ہے

جو دوبارہ گیا مدینے میں


ڈاکٹر ملک ذوالفقار علی دانش ( ناظمِ مشاعرہ )


اہلِ سخن کو کوئی بھی وقعت نہیں ملی

جب تک قلم کو آپ سے نسبت نہیں ملی

اچھا ہو چاہے لاکھ پہ کس کام کا وہ دل ؟

جس دل کو مصطفےٰ کی محبت نہیں ملی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات