عبدالمجید چٹھہ
عبد المجید چٹھہ پاکستان (لاہور )کے معروف ترین نعت گو شاعر ہیں آپ لاہور میں مُقیم ہیں۔آپ نے 1991ءمیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ تعلیم حکومتِ پنجاب میں سبجیکٹ سپیشلسٹ گریڈ 17 منتخب ہُوکر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹانڈہ ضلع گجرات سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا ۔عبدالمجید چٹھہ2 جنوری 2022ء کو گریڈ 20 میں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد، لاہور سے اپنے فرائضِ منصبی سے سبکدوش ہوئے۔
تخلیقات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اب تک(28 اپریل2025ء) عبدالمجید چٹھہ کے 12 حمدیہ اور 42 نعتیہ مجموعےشائع ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ منظوم سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو جلدوں میں شائع ہوچکی ہے۔ سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک جلد پنجابی زبان میں بھی شائع ہو چکی ہے۔عبدالمجید چٹھہ کو یہ اعزاز بھی حاصل یے کہ آپ اصحابِ بدر رضوان اللہ اجمٰعین کی سوانح حیات "ھٰئولاءِ اصحاب البدر" (پنجابی) میں لِکھ چُکے ہیں۔علاوہ ازیں امام حسنین کریمین علیہ السلام کی منظوم سیرت "عکسِ بُوتراب " اور امام علی رضا علیہ السلام کی منظوم سیرت"نُورِ ثامن لِکھ چکے ہیں۔
اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
1۔ حکومتِ پاکستان نے 2021ء میں قومی سیرت ایوارڈ (نعت) سے نوازا۔
2۔حکومتِ پاکستان نے قومی سیرت ایوارڈ(سیرتِ رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے 2023ء میں نوازا.
3۔حکومتِ پنجاب(پلاک)نے2017ء میں شفقت تنویر مرزا ایوارڈ سے نوازا.
4 محکمہ اوقاف حکومتِ پنجاب نے 2021ء میں صوبائی سیرت ایوارڈ سے نوازا۔
5۔حکومتِ پنجاب (پلاک) نے 2023ء میں سیرت ایوارڈ سے نوازا۔
6۔بزمِ انجم رومانی پاکستان نے "نجمِ ادب ایوارڈ سے نوازا۔
7۔ تنظیمِ کارِ خیر پاکستان نے Proud OF Nation ایوارڈ سے نوازا۔
8.خِدمتِ نعت ایوارڈ حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ ان نعت۔ منہاج یونیورسٹی لاہور
بین الاقوامی اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
1۔ورُڈز چِلڈرن پرائیز فار دی رائیٹس آف دی چائلڈ گورنمنٹ آف سویڈن۔
2۔ڈاکٹر مظفر حنفی ایوارڈ امروہہ فاؤنڈیشن انڈیا۔
3۔زیب النساء زیبی ایوارڈآل انڈیا ادبِ اطفال سوسائٹی انڈیا۔
4۔۔"کمالِ فن ایوارڈ" گلوبل رائیٹرز ایسوسی ایشن اٹلی۔
5۔۔"میر ببر علی انیس ادبی ایوارڈ" گلوبل رائیٹرز ایسوسی ایشن اٹلی۔
رابطہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
عبدالمجید چٹھہ صاحب سے رابطے کے لیے ان کا وٹس ایپ نمبر 03330786042 ہے
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات | |
---|---|