وہاں سے آ کے اپنے دھیان میں ہے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


ٌْْشاعر : شاہد اشرف

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہاں سے آ کے اپنے دھیان میں ہے

مہک طیبہ کی جسم و جان میں ہے

۔۔۔۔

فقط ان سے عقیدت کے سبب سے

مرا ہونا، کسی پہچان میں ہے

۔۔۔۔

زہے قسمت عجم میں کھلنے والا

مدینے کے کسی گلدان میں ہے

۔۔۔۔۔

مدینے میں کڑا پہنا وفا کا

اور اک مکے کی بالی کان میں ہے

۔۔۔۔۔

مدینے کا سفر ہے دھیان رکھنا

بلندی اس جگہ ڈھلوان میں ہے

۔۔۔

شکستہ دل، پریشاں حال شاہد

حضور اب تک وہ پاکستان میں ہے


..

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت ورثہ میں "2017 کی بہترین نعت" کی تلاش میں پیش کیے گئے کچھ عمدہ کلام