سر جھکا کر کھجور کے پودے ۔ شاہد اشرف

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

شاعر: شاہد اشرف

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سر جھکا کر کھجور کے پودے

چاپ سنتے تھے سب کھڑے پودے


جب گزرتے تھے آپِﷺ مکے سے

جھومتے تھے ہرے بھرے پودے


آپﷺ مکے سے کر گئے ہجرت

دور تک دیکھتے رہے پودے


جس سے کونپل نہ پھوٹتی تھی کبھی

اس زمیں سے اگے گھنے پودے


ہوئی تعمیر مسجدِ نبویﷺ

اپنے کٹنے پہ خوش ہوئے پودے


شاخ در شاخ پھیلتے جائیں

سبز گنبد کو دیکھ کے پودے


آپﷺ کے عہد میں ہوئے محفوظ

شاخِ گل ، پات ، گھونسلے ، پودے


میں فقط ایک بیج ہوں آقا ﷺ

کھولیے مجھ میں سب چھپے پودے

جب میں شاہد کھجور کھاؤں تو

یاد آئیں حجاز کے پودے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت ورثہ میں "2017 کی بہترین نعت" کی تلاش میں پیش کیے گئے کچھ عمدہ کلام