قدرت اللہ قدرت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


ترمیم فرما کر حالات زندگی اور دیگر معلومات کا اضافہ فرمائیے 

نمونہ ِ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


نعت لکھنے کا یہ سامان بنا لوں تو لکھوں

مشک و عنبر سے دہن اپنا بسا لوں تو لکھوں


چشم ِحوران بہشتی کا میں کاجل پا لوں

شاخ ِسدرہ سے قلم پہلے بنا لوں تو لکھوں


یا قلم کی جگہ مل جائے مجھے نوک ِ ہلال

صحفہ ِشمس سے خالی اسے پا لوں تو لکھوں


صبغتہ اللہ سے رنگین تو کر لوں کاغذ

حاشیہ کاہکشان سے میں منگا لوں تو لکھوں


پہلے جبریل سے آداب ِکتابت سیکھوں

عظمتیں اسم ِ مبارک کی لکھا لوں تو لکھوں


عمر بھر پہلے پڑھوں دل سے درود و سلام

پھر سراپا کو آنکھوں میں بسا لوں تو لکھوں


ما سوا کا خس و خاشاک بھرا ہے دل میں

آتش ِ عشق سے میں اس کو جلا لوں تو لکھوں


نعت لکھنے کی یہ حسرت تو ہے قدرت لیکن

یہ لوازم نہیں ملتے انہیں پا لوں تو لکھوں

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:عالیہ ذوالقرنین‎‎

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ