رضی عظیم آبادی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

محمد رضی احمد، قلمی نام رضی عظیم آبادی کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ تاریخ پیدائش 27 اکتوبر 1947ء ہے۔ لیکن پیدائشی سر ٹیفکیٹ میں 20 فروری 1953ء درج کی گئ ہے <ref> ڈاکٹر شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعراء، رنگ ادب کراچی ، 2007 </ref> ۔ جائے پیدائش پان منڈی، کراچی ہے۔ آبائی وطن بہار (انڈیا) اور والد کا نام غلام مصطفی ہے۔

تعلیمی اور عملی زندگی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رضیؔ عظیم آبادی نے ابتدائی تعلیم کرنا فلی انگلش میڈیم اسکول سے حاصل کی۔ بعدازاں چاٹگام پورٹ ٹرسٹ ہائی اسکول سے 1968ء میں میٹرک کیا ۔ چاٹگام سٹی کالج سے ایف اے پاس کیا۔ مشرقی پاکستان میں قتل وغارت گری کے دوران اکتوبر 1971ء کو کراچی میں وارد ہوئے۔ علامہ اقبال کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ایڈووکیٹ اور ممبر آف بار کونسل ہیں۔ جب کہ موجودہ پیشہ ’’ اکائونٹنگ ‘‘ ہے اور گیٹکو اینڈ ٹریڈنگ کمپنی کراچی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شاعری و نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رضیؔ عظیم آباد ی وہ خوش نصیب شاعر ہیں کہ جن کا اثاثۂ نعت وقیع ہے۔ غزل بھی کہتے ہیں مگر ان کا توشۂ نعتآئینہ یزداں - رضی عظیم آبادی کے طفیل ’’ ذکر خیر الوری ‘‘ سے مالا مال ہے۔ ’’ حلقہ مری زنجیر کا‘‘ غزلوں کا مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے۔ رضیؔ عظیم آبادی کی شاعری کو مہمیز دینے والوں میں کاوش عمر، مبارک مونگیری ، جمیل عظیم آبادی، افسر ماہ پوری کے نام شامل ہیں۔ جب کہ فہیم ردولوی کے سامنے زانوئے تلمذطے کیے۔رضی عظیم آبادی کی نعتیہ شاعری میں جذبات کی روانی اور عقیدت کی جاودانی موجود ہے۔ ان کی نعتیں عقیدت کے ساتھ احتیاط کی علامت سے بھی مزّین ہیں۔


مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدینے جا کے دیکھوں میں بھی میخانہ محمد کا <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

سرمایہ جمال ہے طیبہ کے شہر میں <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]