بشیر رزمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Bashir Razmi.jpg

تاریخ پیدائش یکم فروری 1942ء اور مقامِ پیدائش، راجا سانسی، تحصیل اجنالہ ضلع امرتسر (بھارت) ہے۔


ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا ۔ ڈاکٹر شہزاد احمد سے اقتباسات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دنیائے شعر و سخن اور جہانِ علم و ادب میں محمد بشیر رزمیؔ کی شخصیت علمی وجاہت، ادبی دیانت اور فنّی متانت کی حامل ہے۔ انہیں اردو اور فارسی زبان و بیان پر کامل عبور ہے۔ کم و بیش تمام اصنافِ سخن پر مکمل دسترس حاصل ہے۔ ان کی نعتوں میں فکر انگیزی کے رنگ نمایاں ہیں۔ صنائع و بدائع پر گرفت کے بھی سب رنگ موجود ہیں زبان و بیان پر ان کی گرفت اور وسیع مطالعۂ سیرت نے ان کی شاعری کو دوآتشہ کردیاہے۔ شعر کہتے ہیں اور بہت خوب کہتے ہیں۔ نعت وہ صنفِ سخن ہے جو شعوروفکر کے زاویے بدل کر راہِ صراط عطا کرتی ہے۔


ابتدائی زندگی اور تعلیم و تربیت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پیدائشی نام مرزا محمد بشیربیگ، تخلص رزمیؔ اور ادبی پہچان بشیر رزمی کے حوالے سے ہے۔ تاریخ پیدائش یکم فروری1942ء اور مقام پیدائش ، راجا سانسی، تحصیل اجنالہ، ضلع امرتسر (انڈیا) ہے۔ والدِ گرامی کا نام غلام رسول مرزا ہے۔ تعلیمی سلسلہ ابھی شروع ہی کیا تھا کہ ہند کا بٹوارہ ہو گیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد گجرات کے ایک دور افتادہ گائوں کو مسکن بنایا۔ ایک سال بعد موصوف نے لاہور کو مستقل مستقر ٹھہرالیا۔ یہاں آکر انہوںنے ازسرِنو سلسلۂ تعلیم شروع کیا۔ایف اے 1962ء، بی اے 1964ء، اور 1966ء میں ایم اے (اردو) اور بعد میں ایم اے (فارسی) کیا۔ اس کے علاوہ ایم او ایل(فارسی) کے بھی سند یافتہ ہیں۔ بحیثیت ’’ جونیئر آڈیٹر‘‘ اپریل 1965ء میں ملٹری اکائونٹس سے ملازمت کا آغاز کیا۔ 1987ء میں بطور اکائونٹینٹ ملازمت سے سبک دوش ہوئے۔ بعدازاں اگست 1989ء سےاسکالرز کالج لاہور، میاں میر سائنس کالج اورعاصم گرلز کالج میں بحیثیت استاد خدمات سرانجام دیں۔ افلاطون خراس محلہ، صدر بازار، لاہور کینٹ میں مستقل قیام ہے۔ علامہ کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔

نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بشیر رزمیؔ کو بچپن سے ہی فنِ شعر سے قربت ہے۔ مختلف اصنافِ سخن پر طبع آزمائی کی ہے۔ لیکن غزل سے زیادہ مناسبت ہے۔ آغاز سخن سرائی کے دوستوں میں ولایت حسین حیدری اور محمد سبطین شاہجہانی کے نام شامل ہیں مشورئہ سخن صوفی حبیب اللہ حاوی سے رہا۔ ان کا بہت احترام کرتے تھے۔شعری تخلیقات میں آئینہ مہر (رباعیات) 1991ء، الغزل (غزلیات)2000ء، کائنات غزل 2009ء، آسمان غزل 2011ء شائع ہوچکی ہیں۔

بشیر رزمی کی نعتوں میں نعت کے سب رنگ گہرے نظر آتے ہیں۔ ان کی نعتیں محبت و عقیدت کا مظہر ہیں۔ موصوف نے آداب نعت کا التزام بھی کیاہے۔ ان کی شاعری میں اظہار کی روانی اور برجستگی کے اچھے نمونے شامل ہیں۔ نعت وہ صنف سخن ہے جو قربِ الٰہی کی منزل عطا کرتی ہے ۔ حضور نبی کریم ﷺ کی توصیف و ثنا سنّت ربّ العلیٰ، فرشتوں کا وظیفہ اور امت مسلمہ کا وطیرہ ہے۔

مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کا حسن عطا حسن ادا اچھا لگا <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

وہ یقینا دامن امن واماں میں آ گیا <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

حمدیہ و نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]