جاذب قریشی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Jazib qureshi.jpg


ڈاکٹر شہزاد احمد اپنی معروف کتاب ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا میں جاذب قریشی کا تعارف ان الفاظ میں کرواتے ہیں ۔

ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعراء سے اقتباس[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ممتاز و مقبول، شاعر و نقّاد جاذبؔ قریشی دنیائے شعروسخن کی ایک قد آور شخصیت ہیں۔ زندگی کے ابتدائی ایّام مسلسل محنت، جستجو اور جدوجہد سے عبارت ہیں۔ مشکل ترین حالات اور حادثات کے باوجود وہ چٹان کی طرح سینہ سپر ہوکر جادئہ حیات کو سنوارتے رہے۔ ذریعۂ معاش، حصولِ تعلیم اور مستقبل کو بنانے کے لیے انہوںنے انتہائی تکلیف دہ اور محنت طلب کام کیے۔ انہوںنے غزلیں، نظمیں، نعتیں، نغمے، گیت اور ترانے لکھے ہیں۔غرض کہ مختلف صنفِ سخن میں طبع آزمائی کے جوہر دکھائے ہیں۔ اچھی شاعری کے علاوہ تنقید نگاری میں بھی بہت نام کمایا ہے۔ خصوصاً نعتیہ تنقید کے حوالے سے۔

خاندانی نام محمد صابر، تخلص جاذبؔ اور قلمی پہچان رکھنے والے جاذبؔ قریشی3 اگست1940ء کو کلکتہ (انڈیا) میں پیدا ہوئے۔ لیکن ان کا آبائی وطن لکھنو ہے۔ ان کے والد محمد افضل پرنسپل سپروائزر کی حیثیت سے گورنمنٹ پریس کلکتہ میں ملازم تھے۔ جاذبؔ قریشی کی عمر پانچ سال تھی کہ ان کے والد انتقال کرگیے۔ مالی حالات بھی اچھے نہیں تھے۔ جس کے سبب ابتدائی تعلیم کا حصول ناممکن ہوگیا۔ دوسری جماعت کے طالب علم تھے کہ انہیں اسکول سے اٹھا کر ڈھلائی کے کام پر لگادیا گیا۔ جاذبؔ قریشی علم کے خوگر تھے لیکن حالات ان کے لیے سازگار نہ رہے۔ مجبوراً علمی جستجو کا حصول منقطع کرنا پڑا۔

1950ء میں پاکستان آئے اور لاہور کو اپنا مستقر ٹھہرایا۔ ثانوی تعلیمپنجاب یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی ۔ 1962ء میں کراچی آگیے۔ جامعہ کراچی سے 1968ء میں ایم اے کیا۔ تعلیم و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوکر سرکاری کالجز کراچی (سندھ) میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔

ادبی و صحافتی خدمات کے حوالے سے بھی انہوںنے نمایاں مقام حاصل کیا۔ بحیثیت سب ایڈیٹر دس سال تکجنگ گروپ آف نیوز پیپر، کراچی میں گیسوئے ادب سنوارتے رہے۔ اس کے علاوہ ’’ نقش‘‘، ’’ سات رنگ‘‘، ’’ نگارش‘‘ ، ’’ نمکدان‘‘ اور مختلف اداروں سے بھی وابستگی رہی۔

تصنفیات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

’’ تخلیقی آواز‘‘ کے عنوان سے پچیس برسوں کے درمیان لکھے ہوئے تنقیدی مجموعوں کا انتخاب شائع کیا۔ اس میں چھ کتابیں شامل ہیں۔’’ پہچان‘‘ کے نام سے پچاس برس کی شاعری کے مجموعوں کا مجموعہ شائع کیا۔

نعت کے جدید رنگ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

’’ نعت کے جدید رنگ‘‘ جاذبؔ قریشی کی دو آتشہ کتاب ہے۔ بھوپال انٹرنیشنل فورم کراچی نے اس کی طباعت کا اہتمام کیا ہے۔ 112 صفحات پر مشتمل اس مُجلّد کتاب کا سال اشاعت ندارد ہے۔ اولاً اس کتاب کی ابتدا میں جاذبؔ قریشی کے مضامین شامل ہیں۔ آٹھ نعت گو شعرا کی نعتیہ شاعری کو تنقیدی انداز میں پیش کیا گیاہے۔ اس سے پیشتر ’’ قرطاس و قلم کی پرورش‘‘ نعتیہ شاعری کا ایک مختصر جائزہ بھی شامل ہے۔ جاذبؔ صاحب کی نثر بھی شاعری کی طرح خوبصورت ہے۔ ثانیاً اس کتاب کے دوسرے حصے میں جاذبؔ قریشی کی حمدونعت ، نعتیہ نظمیں، مناقب و سلام اور مناجات شامل ہیں۔ اس سے پہلے عزیزؔ احسن (اب ڈاکٹر)کا مضمون ’’ جدید تر لہجہ کا شاعر‘‘ بھی موجود ہے۔ کتاب نعت کے جدید رنگ مختصر ہونے کے باوجود دلچسپی اور توجّہ کا مظہر ہے۔ اس کتاب کی مدد سے آپ کی ملاقات ایک اچھے اور جدید تر لہجے کے معتبر شاعر سے ہوجائے گی۔ کتاب ’’نعت کے جدید رنگ‘‘ نعتیہ ادب کے نثری و شعری سرمائے میں ایک حسین اضافہ ہے۔ جس کی بازگشت آیندہ آنے والے لمحوں میں قوی سے قوی تر ہوتی رہے گی۔

جاذب کی نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جاذبؔ صاحب کی غزلیہ اور نظمیہ شاعری پر بہت کام ہوچکا ہے۔ یہاں موضوع بحث صرف ان کی جدید لب و لہجے کی نعتیہ شاعری ہے۔ جاذبؔ قریشی کی حمد ہو یا نعت، مناقب ہوں یا سلام سب میں تازہ کاری اور جدید تر لہجے کی نمایندگی موجود ہے۔ کتاب کی ابتدا میں ان کے تین کلام شامل ہیں۔ ’’ سائبان‘‘ کے عنوان سے دعاکے انداز کو اپنایا۔ نعت کو ’’ لوح جاں‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ ’’ روشنی کا دریا‘‘ امام عالی مقام کے حضور نذرانہ سلام ہے۔ جب کہ آخری حصے میں ان کی ایک حمد ، نو نعتیں ، دو نعتیہ نظمیں، خلفائے راشدین کے حضور چار مناقب، دو سلام (امام عالی مقام) اور ایک دعا مناجات کی صورت میں شامل ہے۔ان کی خوب صورت، تازہ اور توانا لہجے کی نعتیں دیکھیے۔ اس میں احتیاط کے بھی سب رنگ جھلکتے ہوئے ملیں گے۔


مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آئینے ہم نے دیکھ لئے صبح وشام کے <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

ستارہ بن کے رہوں بے کنار ہو جاؤں <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000</ref>

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جاذب قریشی 21 جون، 2021ء کو وفات پا گئے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ابوالامتیاز مسلم | حسن عسکری | گوہر ملسیانی | صدیق اللہ ظفر | اعجاز رحمانی | رفیع الدین راز | مقبول شارب | رشید محمود راجا | جاذب قریشی | جبران انصاری | خالد محمود نقشبندی | ریاض حسین چودھری | بشیر رزمی | ریاض مجید | افتخار عارف | حسن اکبر کمال | خیال آفاقی | عزیز احسن | تنویر پھول | رضی عظیم آبادی | عبدالغفار حافظ | نثار احمد نثار | گستاخ بخاری | عطار قادری | شاکر کنڈان | رضوی امروہوی | اقبال نجمی | معراج جامی | یوسف راہی | ظہور احمد فاتح | خالد عرفان | ندیم نقشبندی | عزیز معینی | احمد علی خیال | شاکر القادری | نصیر بدایونی | یامین وارثی | صبیح رحمانی | منظر عارفی | عزیز خاکی | شاعر علی شاعر | اعجاز سہروردی | ابراہیم حسان | ندیم نیازی | منظر پھلوری | سرور حسین نقشبندی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]