دانش نور پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

دانش نور پوری کا اصلی نام عبد الغفار صدیقی ہے آپ کی پیدائش ضلع بجنور کے ایک غیر معروف گاؤں تیبڑی میں سن انیس سو انہتر میں 1969 میں ہوئی۔آپ کے والد جناب منشی محمد اسماعیل صاحب اپنے زمانے کے اگرچہ درجہ دو پاس تھے، لیکن پورے گاؤں میں منشی جی کے نام سے مشہور تھے۔دادا محمد حسین گلستاں وبوستاں کے عالم تھے۔گویا آپ کا گھرانا تعلیم یافتہ تھا۔ آپ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ والدہ نے آپ کو قرآن مجید پڑھایا۔آپ سمیت سات بھائی بہنوں نے والدہ محترمہ ہی سے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کی۔محلّے اورگاؤں کی بہت سی بچیاں بھی والدہ محترمہ سے قرآن مجید پڑھنے آتی تھیں۔والد صاحب نے اردو کی ابتدائی کتاب پڑھائی۔ آپ نے آگرہ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔آپ کو شاعری سے دلچسپی تو بچپن سے رہی، لیکن وہ صرف سننے اور اشعار یاد کرنے کی حد تک تھی آپ درس گاہ اسلامی رام پورکے تعلیمی ہفتہ میں ہونے والے مشاعروں میں حصہ لیتے تھے جس میں دوسرے شعرا کی تخلیقات پیش کی جاتی تھیں بیت بازی کے مقابلے میں بھی اکثر شریک رہتے تھے ۔لیکن خود شاعری کرنے کی طرف کبھی توجہ نہیں دی۔ کبھی کبھار کچھ اشعار طبیعت کی موزونیت کی وجہ سے ہوئے بھی تو انھیں کسی کو دکھایا نہیں۔حالانکہ جہاں بھی رہے وہاں کے شعرا سے آپ کا تعارف وتعلق رہا۔ مئی 2011ء میں مرکز جماعت اسلامی ہند (نئی دہلی) منتقل ہوئے ۔وہاں ادارہ ادب اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ ہوا۔ان کی صحبت میں رہ کر آپ کے اندر شعر کہنے کی رغبت پیدا ہوئی چنانچہ وہیں سے آپ نے باقاعدہ شعر کہنا شروع کیا ۔چند دن جناب حسنین سائرؔ صاحب سے اصلاح لی،بعد میں انھوں نے آپ کو مشورہ دیا کہ جناب ڈاکٹر تابشؔ مہدی صاحب سے اصلاح لیں ۔چنانچہ آپ اب باقاعدہ ان سے اصلاح لیتے ہیں ۔ آپ کا نعتیہ مجموعہ ’نور حراء“ 2015میں ہی منظر پر آگیا تھا۔اس کے بعد دوسرا مجموعہ طباعت کے مراحل میں ہے ۔2016میں آپ کو آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے حفیظ میرٹھی‘ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اسی سال بہار اردو اکیڈمی کی جانب سے نور حراء کو دوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔2021میں بہوجن سنسکرتی منچ دہلی کی جانب سے ’فاطمہ شیخ‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس وقت آپ نور پور ضلع بجنور میں مقیم ہیں اور مختلف ادبی اداروں کے ذریعے اپنے ادبی فرائض انجام دے رہے ہیں <ref> نعت کائنات کے لئےعالم نظامی کا پیش کردہ تعارف </ref>


حمدیہ ونعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]


"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]