خدا کی رحمت سدا ہو خیر الانام تجھ پر ۔ ذوالفقار دانش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Zulfiqar Ali Danish.jpg

شاعر : ذوالفقار علی دانش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خدا کی رحمت سدا ہو خیر الانام تجھ پر

بہ ہر گھڑی ان گنت درود و سلام تجھ پر


درود تجھ پر ، ہزاروں لاکھوں کروڑوں اربوں

ہر ایک پل ، ہر گھڑی مسلسل سلام تجھ پر


اگر اترتا پہاڑ پر تو پہاڑ جھکتا

مگر وہ سارے کا سارا اترا کلام تجھ پر


میں خود بھی ، قربان تجھ پہ ماں باپ ، میرے آباء

فدا مرے سب سجود تجھ پر ، قیام تجھ پر


امانتوں کو ملی ہے توقیر تیرے دم سے

کھڑا ہوا ہے صداقتوں کا نظام تجھ پر


ترے قدم سے اخذ کئے جاتے ہیں یہ سارے

فدا جہاں بھر کے سارے اعلیٰ مقام تجھ پر


نمود پاتی ہے زیست تیرے غبارِ رہ سے

ہے منحصر کائنات کا سب نظام تجھ پر


کرم نے تیرے رکھا ہوا ہے بھرم وگرنہ

مری یہ جرات کہ لکھ سکوں کچھ کلام تجھ پر ؟


زہے مقدر ، ہوا یہ دانش پہ فضلِ باری

سلام لکھے ، سنے ، پڑھے صبح و شام تجھ پر


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پختہ کار شعراء نوجوان شعراء