انہیں جب یاد کرتے ہیں ۔ پیر سید محمد شاہ ہمدانی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Shah Muhammad Hamdani.jpg

شاعر: محمد شاہ ہمدانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

انہیں جب یاد کرتے ہیں

تو ہر سو پھول کھلتے ہیں


وضو کرتے ہیں اشکوں سے

جب انکی نعت کہتے ہیں


ہوا ہے روبرو چہرہ

تبھی تو یوں مچلتے ہیں


ہمیں خیرات ملتی ہے

انہی کے در پہ پلتے ہیں


خزانے سب خدا کے ہیں

نبی تقسیم کرتے ہیں


وہیں ہے زندگی ملتی

نبی کے شہر چلتے ہیں


محمد شاہ طیبہ کی

دعا ہر لمحہ کرتے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام