گدا کو دید کا شربت پلا دو یا رسول اللہ ۔ تبسم پرویز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:17، 4 دسمبر 2017ء از ابو الحسن خاور (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏مزید دیکھیے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد تبسم پرویز

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گدا کو دید کا شربت پلا دو یا رسول اللہﷺ

اسے خوابوں ہی میں جلوہ دکھا دو یا رسول اللہﷺ


تمھارے ہجر میں بیمار ہونا جب عبادت ہے

تو میں کیوں کر کہوں مجھکو شفا دو یا رسول اللہﷺ


یہی دل کی تمنا ہے یہی لب کا ترانہ ہے

گدا کو اپنے قدموں میں جگہ دو یا رسول اللہﷺ


خطاکاروں کی یہ بھی التجا ہے نور سے اپنے

اندھیرا قبر کا سارا مٹا دو یا رسول اللہﷺ


زبانیں سوکھ جائیں گرمئ خورشید سے جس پل

مئے کوثر گداؤں کو پِلا دو یا رسول اللہﷺ


جہاں سے ہر گھڑی دیدار ہو بس آپ کا ہم کو

خدارا ! خلد میں ایسی جگہ دو یا رسول اللہﷺ


جو سر پر عاصیوں کے ہر گھڑی دنیا میں رہتا ہے

وہی سایہ ہمیں روزِ جزا دو یا رسول اللہﷺ


کہ جس کے سامنے سب ہیچ ہیں دنیا کی خوشبوئیں

پسینہ وہ تبسم کو سنگھا دو یا رسول اللہﷺ


تبسم چاک دل اپنا قمر کی مثل کر دیگا

محبت سے فقط انگلی ہلا دو یا رسول اللہﷺ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پختہ کار شعراء نوجوان شعراء