پرویز ساحر
فائل:Naat Kainaat Pervaiz Sahir.jpg
6 فروری 1978 کو پیدا ہونے والے پرویز ساحر عصر حاضر میں اردو ادب کے معتبر ناموں میں سے ایک ایک ہیں ۔
حالات زندگی
پرویز ساحر ضلع ہزارہ کے ایک دشوار گذار پہاڑی قصبہ " بُگرمال " میں پیدا ہوئے ۔ ایک سال کی عُمر ہو گی جب والدین اپنا گھر بار چھوڑ کر ایبٹ اباد ( نواں شہر ) میں مستقلاً آ آباد ہوئے ۔ ابتدائی مدرسی تعلیم انگلش میڈیم پرائویٹ اسکول جناح پبلک اسکول ، گورنمنٹ مڈل اسکول / گورنمنٹ ہائی سکینڈی فار بوائز سے حاصل کی ۔ذریعہ ء معاش دکّان داری ہے۔
ادبی رحجانات
شاعری کا باقاعدہ آغاز گزشتہ صدّی کی آخری دہائی سے کچھ قبل ہوا ۔ عربی ، فارسی، اردو اور دیگر زبانوں کے جملہ کلاسیک اساتذہ شعراء و ادباء و علما ء کے صاحب مطالعہ شاعر ہیں ۔ مادری زبان پہاڑی ہندکو ہے ۔ ایک سے زاید زبانوں میں لکھتے ہیں ۔ علم العروض ۔ علمِ موسیقی / تصوّف / روحانیات ' فنون وغیرہ میں درک رکھتے ہیں ۔
تصانیف
چھ عدد مجموعہ ہاے کلام شائع ہو چکے ہیں بہت سے غیر مطبوعہ شعری نثری مجموعے زیرِ ترتیب و تبویب ہیں
نمونہ ءِ کلام
بنیادی طور پر نعت گو شاعر نہیں ہیں لیکن گاہے بگاہے نعت کی عطا سے فیضیاب ہوتے رہتے ہیں
نمونہ ء کلام
نعتیہ استغاثہ بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم
حَبس بڑھنے لگا ' سانس گُھٹنے لگی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
اب تو ہم پر ہو لُطف و عطا لِلّہی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
چار سُو جیسے طلمات کا دَور ہے ' کُفر کا زور ہے
ایسے میں ہیں فقَط آپ ہی روشنی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
ہے پریشان خَلق ِ خدا آج کل ' کوئی اِس کا بھی حل
زندگی تلخ سے تلخ تر ہو گئی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
اُمّتِ مُسلِمہ آج بیمار ہے ' خاصی لاچار ہے
کیجیے آپ ہی کوئی چارہ گَری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
ہم ہیں راہِ ہِدایت سے بھٹکے ہُوئے ' خود سے اَٹکے ہُوئے
چاہیے ہے ہمیں آپ کی رہ بَری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
کالی کملی میں اپنی چُھپا لیں ہمیں ' حوصلہ دیں ہمیں
ہم گُنہ گار ہیں آپ کے اُمّتی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
ہم جو زندہ ہیں تَو آپ کا ہے کرم ' سیّد المحترَم !
آپ ہی کی بَہ دولت مِلی زندگی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
آپ ہی سے ہے بَس لَو لگائی ہُوئی ' سب بنائی ہُوئی
آپ ہی تَو ہیں اِک شمّع اُمّید کی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
کون ہے صاحِبِ ذی شعُور آپ سا ' دَہر میں دُوسرا
پھر عطا ہو ہمیں زات کی آگَہی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
کب تلَک ہم رہیں آپ کے دَر سے دُور ' اِس طرح بے حضُور
اب تَو ہم کو مِلے مُژدہء حاضِری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
میرے وِردِ زباں آپ کی نعت ہو ' آپ کی بات ہو
میرے ہونٹوں پہ جاری رہے ہر گھڑی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
آپ کا ایک ادنٰی سا شاعِر ہُوں مَیں ' ایک ساحِرؔ ہُوں مَیں
ورنہ کیا شاعِری ۔۔ اَور کیا ساحِری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!
مزید دیکھیے
پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ