فیض سرکار سے نور ہم کو ملا قلب سے روح تک ۔ تنویر پھول
شاعر : تنویر پھول
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فیضِ سرکار سے نور ہم کو ملا قلب سے روح تک ضوفشاں ضوفشاں شمعِ نورالہدیٰ قلب سے روح تک
ہر نَفَس ہے وجود اپنا محوِ ثنا قلب سے روح تک
آپ سے بچّیوں کو سکوں مل گیا قلب سے روح تک
رَہ دکھانے لگی مشعلِ مصطفیٰ قلب سے روح تک
اُن کی اُلفت ہے بنیاد ایمان کی ، ہے یہ قرآن میں اُن کی اُلفت سے ہر نقشِ باطل مٹا قلب سے روح تک
گنبدِ سبز کا منظرِ جاں فزا قلب سے روح تک
تب وجودِ عمر ہو گیا پُر ضیا قلب سے روح تک
وہ مجسّم عطا ، میں ہوں اُن کا گدا قلب سے روح تک
یا نبی ، خُذ یدی ، گونج اُٹھّی صدا قلب سے روح تک |
|
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |