ہے جو چوگرد مرے نور کا ہالہ سائیں ۔افتخار حیدر

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:48، 31 مارچ 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: LINK {{بسم اللہ }} شاعر : افتخار حیدر ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK


شاعر : افتخار حیدر

ایونٹ : نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری : 2

کلام نمبر : 42


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہے جو چوگرد مرے نور کا ہالہ سائیں

میں نے پہنی ہے ترے نام کی مالا سائیں


تازگی جسم کے ہر انگ میں پھیلی ہوئی ہے

اور ہے روح کے آنگن میں اجالا سائیں


نام لینے سے ہی آجاتی ہے ہونٹوں پہ مٹھاس

ہے ترا نام ہی کچھ ایسا نرالا سائیں


ہر کڑے وقت میں ، مشکل میں وسیلہ تیرا

بڑھ کے دیتا ہے مری جاں کو سنبھالا سائین


ناؤ جب ڈوبتی جاتی تھی ، ترا اسم پڑھا

اور پھر ڈوبتی ناؤ کو اچھالا سائیں


ساعتِ حشر ہو ،پُل ہو ،یا ہو دروازہء خلد

کام آتا ہے ترے گھر کا حوالہ سائیں

"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
زیادہ پڑھے جانے والے کلام